سری نگریکم اکتوبر سوچھتا ہی سیوامہم کے تحت وادی کشمیر میں متعدد پروگرام منعقد ہوئے جہاں سرینگر کے ڈل جھیل میں جموںو کشمیرکے ایل جی منوج سنہا نے ”ایک تاریخ،ایک گھنٹہ ایک ساتھ“ پروگرام میں اتوار کے روزشرکت کی ہے جبکہ شہر دیہات میں لوگوں نے اس مہم میں حصہ لیا اور اپنے علاقوں کو کچرے سے پاک کرنے کا عہد کیا ۔اس حوالے سے متعدد تقربات کا اہتمام کیا گیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق اایل جی جموںو کشمیر منوج سنہا کی شرکت کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے لکھا ہے کہ” آج شہریوں کی زیرقیادت 1 گھنٹہ شرمدان میں حصہ لیا اور ’کچرے سے پاک ہندوستان‘ کے لیے متحد کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کے 100% دیہاتوں نے ‘ماڈل’ زمرے کے تحت ODF PLUS کا سنگ میل حاصل کیا ہے۔یہ تاریخی سنگ میل نئی صلاحیتوں، امکانات اور خود اعتمادی سے بھرے خوابوں کے گاو¿ں کی تعمیر کے ہمارے متحد عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ جموںو کشمیر بھر میں سوچھ انقلاب روزی روٹی کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے، زیادہ آمدنی پیدا کر رہا ہے اور معیار زندگی کو بہتر بنا رہا ہے۔جس طرح سے ہم اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں وہ ہماری زندگی کا تجربہ بن جاتا ہے۔ صفائی ستھرائی خوشی، مسرت اور خوشحالی لاتی ہے۔ یہ خدا کے قریب پہنچنے کا دروازہ ہے۔ صفائی ستھرائی کو معاشرے کی آرزو میں بدلتے ہوئے خوشی ہے اور کچرے سے پاک شہر اور گاو¿ں اب کوئی تصور نہیں بلکہ حقیقت ہیں:۔ادھر وادی کشمیر کے تمام اضلاع ،تحصیل،بلاک اور اور پنچائیت سطح پر یہ پروگرام منعقد ہوا ہے جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔ہر علاقے میں سرکاری محکموں کے ملازمین،میونسپل کمیٹیوں،سکولی بچوں،اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ہے ۔ جبکہ ریلیوں میں لوگوں نے بینر اور پوسٹر اٹھائے تھے جن پر ماحول بچاو نعرے اور کچرے سے پاک جموں وکشمیر سے متعلق الفاظ درج تھے ۔کئی مقامات پر ضلع ترقیاتی کمشنر ان ریلیوں کی قیادت کرتے نظر آئے ہیں ۔جہاں پولیس اور عام لوگوں نے ان ریلیوں کا اہتمام کیا ہے وہی دوسری جانب فورسز جن میں سی آر پی ایف نے بھی مختلف پروگرام منعقد کئے ہیں ۔سب ضلع ترال میںCRPF 180بٹالین کے ہیڈ کواٹر پر بھی اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس دوران نالہ واتل آرہ کے آس پاس صفائی کی گئی ہے جبکہ اس مہم میں تمام افسران اور جوانون نے شرکت کی ہے ۔ادھر اننت ناگ،پلوامہ اور پولیس ضلع اونتی پورہ میں بھی اسی طرح کے پروگرام منعقد ہوئے ہیں جہاں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ اور پلوامہ کے ساتھ ساتھ الگ الگ مقامات پر ایس ایس پی اونتی پورہ نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی ہے اور تمام لوگوں نے اپنے ماحول کو صاف شفاف رکھنے کی تاکید کی ہے ۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ کا تازہ حکم نامہ