سری نگریکم اکتوبر ,سرکار کی جانب سے بس اسٹینڈ ترال میں ایک شاپنگ کمپلیکس تعمیر کرنے اور بس اسٹینڈ میں ایک ڈرین اور میکڈم بچھانے کا ایک منصوبہ بنایا ہے جس کے لئے سرکاری سطح پررقومات بھی واگزار ہوئے ہیں لیکن کئی ماہ گزر جانے کے باجود کام شروع نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے جہاں بس اسٹینڈ ترال میں موجود تاجروں اور مسافروں کو طرح طرح کی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے وہی دوسری جانب چند تین سال قبل انہدامی کارروائی میں 55دکانوں کے مالکان بری طرح متاثر ہو کر فاقہ کشی کے شکار ہوئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے چند سال پہلے بس اسٹینڈ ترال میں انہدامی کارروائی کے دوران یہاں گزشتہ50سال سے زیادہ وقت سے موجود مختلف قسم کے دکانوں کو مکمل طور منہدم کیا ہے جس کی وجہ سے یہاں ان کا نام و نشان موجود نہیں ہے جبکہ انہدامی کارروائی کے دوران اس وقت کے انتظامی افسرا ن نے یہاں متاثر کارباری افراد کو یہاں یقین دلایا تھا کہ یہاں ایک شاپنگ کمپلکس کو تعمیر کیا جائے گا جس میں ان ہی متاثرہ تاجروں کو ترجیحی بنیادوں پر دکان فراہم کئے جائیں گے ۔اس دوان گزشتہ 3سال سے مزکورہ متاثر55دکاندار اس شاپنگ کمپلس کو تعمیر کرنے کے منتظر ہیں تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے جبکہ سرکاری سطح پر اس تعمیراتی منصوبے ،بس اسٹینڈ ترال پر میکڈم بچھانے اور پانی کی نکاسی کے لئے ایک ڈرین کو تعمیر کرنے کے لئے4کروڑ90لاکھ روپے واگزار ہوئے ہیں تاہم کئی ماہ گزر جانے کے باوجود کام شروع نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے جہاں بس اسٹینڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے یہاں کے تاجروں کے ساتھ ساتھ راہ گیر بھی پریشان ہیں وہی دوسری جانب انہدامی کارروائی سے متاثر لوگ انتہائی پریشانیوں میں مبتلا ہے ۔ایک تاجر نے بتایاکارروائی میں جن جن دکاندروں کے دکان مہندم ہوئے ہیں ان میں اکثر بنکوں کے قرضو ںتلے دن چکے ہیں جبکہ متعدد دکانداروں کا مال گھروں میں ناقابل فروخت بن گیا ہے ۔انہوں نے بتایا اکثر دکاندار بنکوں کا قرضہ نہیں چکا سکے ہیں جبکہ کچھ کار بار سے محروم ہوئے ہیں ۔دکانداروں نے سرکار خاص کر ایل جی انتظامیہ سے اس بارے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ وہ مزید نقصان سے دو چار نہ ہو جائیں ۔ آر اینڈ بی کے ایک افسر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوےئے بتایا اس منصوبے کے لئے4کروڑ90لاکھ روہے منظور ہوئے ہیں جس میں 18دکان الگ سے بنانے ہیں جبکہ قریب35دکانوں یہاں موجود ایک کمپلکس کے دوسرے منزل35دکانوں کو تعمیر کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا بس اڈے پر میکڈم اور ایک ڈرین بھی بنانی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا ہے اس کے لئے5بار ٹنڈرنگ ہوئی ہے تاہم ابتدائی طور پر کسی نے ٹنڈڑ نہیں دالی ہے جبکہ دوسری بار جس نے ڈالی اس کے کاغذات میں کچھ کمی تھی تاہم انہوں نے بتایا ہماری جانکاری کے مطابق ٹنڈرنگ کا عمل مکمل ہوا ہے انہوں نے کام شروع نہ کرنے کے وجوہات سے لا علمی کا اظہار کیا ہے ۔