سری نگر02 اکتوبر ,جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل (سی آئی ڈی) آر آر سوین نے پیر کو کہا کہ پولیس عام آدمی کے دل و دماغ سے خوف کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔”انہوں نے کہا کہ جموںو کشمیر پولیس پورے ملک میں ایک منفرد کردار کی حامل ہے۔ یہ ایک ایسے دشمن کے خلاف لڑتی ہے جو باہر کی حمایت اور اثر و رسوخ کے ساتھ منظم ہو،” ان باتوں کا اظہارخصوصی ڈی جی سی آئی ڈی جے اینڈ کے آر آر سوین نے سرینگر میں پولیس کے زیر اہتمام ایک میگا میرارتھن کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کے دوران کیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انہوں نے کہا کہ جس صورتحال میں جموں و کشمیر پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے اسے مثالی ہمت کی ضرورت ہے جو دوسری فورسز کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کے سامنے درپیش چیلنجز دیگر فورسز کے مقابلے میں بالکل مختلف ہیں۔ہم یہ جنگ خاموشی سے لڑ رہے ہیں، خاموشی سے عام آدمی کے لیے جو دور گاﺅں میں بیٹھا ہے۔ جموںو کشمیر سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی نے کہا کہ ہماری لڑائی ایک چھوٹے کسان، ایک وکیل، ایک خطیب اور ایک چھوٹے صحافی کے لیے ہے یا اس معاملے کے لیے ایک عام آدمی جو قانون کا احترام کرتا ہے اور اس کی پابندی کرتا ہے۔مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، اعلیٰ پولیس افسر نے کہا کہ "گاندھی جی نے ہمیشہ عدم تشدد اور امن کو فروغ دیا، اور یہ غیر متشدد لوگوں کو پرتشدد طریقوں سے بچا کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔”ہمیں امن پسند لوگوں اور ان لوگوں کے درمیان فرق کرنا ہو گا جن کا اصل مقصد تشدد ہے۔ لہٰذا ہماری لڑائی تشدد کے راستے پر چلنے والوں کے خلاف ہے۔ ہماری لڑائی عام لوگوں کے لیے ہے اور ہماری کوشش عام آدمی کے دل و دامغ سے خوف کی سطح کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔انہوں نے کہا آج کے اس دن کو منانے کے لئے منعقد کیا گیا ہے ۔