جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھااور لوگوں کو وقف کیا

یہ منصوبے ضلع اننت ناگ کی اِقتصادی اور سماجی ترقی کی راہ میں ایک اور سنگ میل ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر

by Srinagar Mail
16/10/2023
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھااور لوگوں کو وقف کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

اننت ناگ/16اکتوبر2023ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اننت ناگ میں تقریباً 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع اِنتظامیہ، عوامی نمائندوں اور ضلع کے باشندوں کو مُبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ضلع اننت ناگ کی اِقتصادی اور سماجی ترقی کی راہ میں ایک اور سنگ میل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، پانی کی فراہمی اور شہری ترقی کے شعبوں میں آج عوام کے لئے وقف کئے گئے متعدد پروجیکٹ معاشرے کے تمام طبقوں کو بااِختیار بنائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم پر ہماری توجہ عوام کو مستقبل کے چیلنجوں کے لئے تیار کرے گی اور ضلع کی ترقی کی کہانی کو دوبارہ بحال کرے گی ۔اُنہوںنے کہا کہ دیہی ترقی، پی ڈبلیو (آر اینڈ بی)، جل شکتی، ماہی پروری اور سیاحتی شعبوں میں منصوبوں کا سنگ بنیاد ررکھنے سے لوگوں کے معیارِ زندگی پر واضح اثر پڑے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” جموںوکشمیر یو ٹی اِنتظامیہ کا بنیادی مقصد تیز رفتار معاشی ترقی ہے جو سماجی ترقی کے ساتھ مربوط ہے۔ مختلف شعبوں کو ہم آہنگ کرنے، معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور صنعتی شعبے میں وسیع مواقع سے فائدہ اُٹھانے کی اِجتماعی کوششوں سے جموں و کشمیر آج ملک میں ترقی کی تبدیلی میں سب سے آگے ہے۔“لیفٹیننٹ گورنرمنو ج سِنہا نے 124.17 کروڑ روپے کی لاگت سے جن37 پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا ہے ان میں جل شکتی کے 29 پروجیکٹ ، مین بازار پہلگام کی بیوٹیفکیشن، بوائز ڈگری کالج کھنہ بل میں کثیر المنزلہ عمارت اور ڈگری کالج بجبہاڑہ میں اکیڈمک بلاک اور اضافی کلاس روم، ٹاو¿ن ہال کے احاطے میں آفس کمپلیکس، ایم سی قاضی گنڈ، کنگن ہال میں روہو اور فٹ برج پر بلاک آفس کی عمارت، این ٹی پی ایچ سی کہریبل پروجیکٹ کے تحت سڑکوں کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے 166.56 کروڑ روپے کی لاگت سے جن 39 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ان میں دیہی ترقی کے محکمہ کے 20 پروجیکٹ،پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) کے 9 منصوبے؛ ماہی پروری کے 4 منصوبے، پہلگام میں دریائے کے کنارے پر تفریحی مقام کی ترقی، نگر وان (سٹی فارسٹ)، سلیگام تنترائے پورہ، ایمو سنڈو، بریڈ اکھراج پورہ اور شمہل حسن نور میں منجھادن، مہند اور واٹر سپلائی سکیمیں شامل ہیں۔اِس موقعہ پر چیئر مین ڈی ڈی سی اننت ناگ چوہدری محمد یوسف گورسی، اے ڈی جی پی کشمیروِجے کمار،پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کماربدھوری اور سینئر افسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

گورنمنٹ ہائی اسکول اونتی پورہ میںمنشیات مخالف اور صفائی ستھرائی پروگرام منعقد

Next Post

سیکرٹری ثقافت و سیاحت نے چاڈورہ میں دو روزہ واتھورہ کلچرل فیسٹول 2023ءکا اِفتتاح کیا

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

Next Post
سیکرٹری ثقافت و سیاحت نے چاڈورہ میں دو روزہ واتھورہ کلچرل فیسٹول 2023ءکا اِفتتاح کیا

سیکرٹری ثقافت و سیاحت نے چاڈورہ میں دو روزہ واتھورہ کلچرل فیسٹول 2023ءکا اِفتتاح کیا

کچھ میڈیا اداروں اورسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا بجلی کٹوتی شیڈول غیر مستند:کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ

محکمہ بجلی نے موسم سرما سے قبل کشمیر میں تازہ کٹوتی کا شیڈول جاری کیا۔

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

کشمیر کے میدانی علاقوںخراب موسم کے تیسرے روز شدید بارشیں پہاڑی علاقوں میں برف باری جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پرسخت ژالہ باری سے میوہ جات کو نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail