اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

وادی کشمیرمیں پولیس یاد گاری دن کے حوالے سے متعدد تقریبات کا انعقاد

قوم ہمارے پولیس اہلکاروں کی بہادری اور اعلیٰ قربانیوں کی ہمیشہ مقروض،میں جموں کشمیر پولیس کے بہادروں کو سلام کرتا ہوں ،شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دوران2منٹ کی خاموشی کی

by Srinagar Mail
21/10/2023
A A
وادی کشمیرمیں پولیس یاد گاری دن کے حوالے سے متعدد تقریبات کا انعقاد
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر21 اکتوبر،: وادی کشمیر میںجموںو کشمیر پولیس یاد گاری دن کے حوالے سے سنیچر کے روز متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروںکوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت کیا گیا۔اس دوران جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ قوم ہمارے پولیس اہلکاروں کی بہادری اور اعلیٰ قربانیوں کی ہمیشہ مقروض ہے میں ان بہادر اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پولیس یادگاری دن کے حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنیچر کے روز شہیدوں کی یادگار آرمڈ پولیس ہیڈکوارٹر زیون میں پولیس اور سی اے پی ایف کے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیانمائندے کے مطابق کہ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ "میں جموں کشمیر پولیس کے بہادروں کو سلام کرتا ہوں اور کہا کہ قوم ہمارے پولیس اہلکاروں کی بہادری، حوصلے اور اعلیٰ قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔کے این ایس نمائندے کے مطابق کہ اس یاد گار تقریب میں آفتاب ملک چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل سرینگر ،راجیو رائے بھٹناگر، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر؛ آر کے گوئل، ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ داخلہ اور دلباغ سنگھ، ڈی جی پی کے علاوہ سول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران نے بھی شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔دن کے حوالے سے وادی بھرمیں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں جاں بحق اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ۔پولیس ضلع اونتی پورہ ،بڈگام ،کے ساتھ ساتھ باقی اضلاع میں منعقد ہوئے ۔پولیس ضلع اونتی پورہ میں اس حوالے سے ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی ہے جہاں پولیس لائنز میں یہ تقریب منعقد ہوئی ہے جس دوران یہاں جاں بحق اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کی گئی ہے جبکہ بعد میں یہاں شہداءمیموریل پر پھولوں کے مالا چڑھائے گئے ہیں ۔ تقریب میں تقریب میں ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگر،ایڈیشنل ایس پیڈی پی ایل ہلال خالق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ ظفر حسین شال،کے علاوہ پولیس ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوزکے ساتھ ساتھ سیول سوسائٹی اراکین ،رٹائر پولیس افسران نے شرکت کی ہے ۔منعقدہ تقریب کے دوران ایس ایس پی نے مہلوک پولیس اہلکاروں کے لواحقین میں تحائف تقسیم کیے اور ن کے لواحقین کے شکایات کو بھی تحمل سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ جموں و کشمیر پولیس سے متعلق زیر التوا مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشش کی جائے گی۔ادھر بڈگام میں بھی اسی طرح کی ایک تقریب منعقد ہوئی ہے ۔جبکہ وادی کے باقی اضلاع میں اسی طرح کے تقریبات کو منعقد کرنے کے اطلاعات موصول ہوئے جہاں ان اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کی گی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

طلباء کے لیے جز وقتی ملازمتوں کا نفاذ وقت کی ضرورت: این سی ڈی سی

Next Post

خون کا عطیہ کرنا اچھا لگتا ہے جو کسی کی جان بچا سکتا ہے۔آر آر سوین

Related Posts

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

Next Post
جموں و کشمیر پولیس عام آدمی کے دل و دماغ سے خوف کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے: سپیشل ڈی جی آر آر سوین

خون کا عطیہ کرنا اچھا لگتا ہے جو کسی کی جان بچا سکتا ہے۔آر آر سوین

حکومت نے آٹھویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں پر کل صبح 6 سے 8 بجے تک نکالنے کی اجازت دے دی۔صوبائی کمشنرکشمیر

حکومت نے اس سال موسم سرما کی بہتر تیاری کی ہے:صوبائی کمشنر

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail