پیر, دسمبر ۲۹, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

سامنو کولگام میںخون ریز معرکہ آرائی 18گھنٹے کے بعد ختم 5مقامی ملی لشکرٹینٹ تصادم میں مارے گئے

by Srinagar Mail
17/11/2023
A A
بارہمولہ کے کیری علاقے میں مسلح تصادم 2 لشکرملی ٹینٹ جاں بحق
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر17 نومبر جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے سامنو نامی گاﺅں میں جمعرات کو شام چار بجے کے قریب شروع ہونے والی کون ریز معرکہ آرائی جمعہ کے روز بعد دو پہر کو اختتام پزیر ہوئی ہے اس تصادم میں آرائی 5مقامی ملی ٹینٹ ہلاک جبکہ 2رہائشی مکان بھی اس تصادم میں زمین بھوس ہوئے ہیں ۔پولیس نے جائے جھڑپ5ملی ٹینٹوں کی لاشوں کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولی بارود کو ضبط کیا ۔ادھرجموںکے راجوری علاقے میں فورسزاور ملی ٹینٹوں کے درمیان مسلح تصادما آرائی شروع ہوئی ہے جس میںایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے جبکہ تصادم آرائی جاری ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ۔ جمعرات کی سہ پہرفوج کے34RR اور18بٹالین سی آر پی ایف اور جموںو کشمیرنے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کولگام کے سامنو گاوں میں2سے3ملی ٹینٹوں سے متعلق اطلاع موصول ہونے کے بعدایک مشترکہ طورپر گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی فورسز اہلکاروںکی پارٹی مشتبہ رہائشی مکان کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدیدگولیوں کا تبادلہ شروع ہوااور ایک انکونٹر شروع ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جمعرات شام آٹھ بجے تک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد فورسز نے پورے علاقے میں چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کی تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکاجبکہ گولی بارود سے یہ پورا علاقہ دہل اٹھا جبکہ رات بھر علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ ہو رہی تھی جس کے نتیجے میں یہاں لوگ ساری رات تارے گنتے رہے جبکہ علاقے میں مزید کمک کو طلب کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے سامنو اور اس کے متصل متعدد علاقوں کو پوری طرح سے سیل کیا اورلوگوں کے چلنے پھرنے پر بھی پابندی عائد کی۔اس دوران جمعے کی صبح ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین پھر گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا اور بعد ازاں فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں پولیس نے بتایا یاسر بلال بٹ ولد بلال احمد بٹ ساکن ونپھوہ،دانش حمید ٹھوکرولد عبد الحمید ٹھوکر،عبید احمد پڈر ولد ولی محمد پڈر ساکنان چکورہ شوپیان،سمیر فاروق شیخ ولد فاروق احمد ساکن چیک کنڈ شوپیان،ہنزال یعقوب شاپ ولد محمد یعقوب شاہ ساکنراول پورہ شوپیان کے طور کی ہے انہوں نے بتایا سبھی ملی ٹینٹ لشکر ٹی آر ایف سے وابستہ تھے۔پولیس نے بتایا مارے گئے ملی ٹینٹ مختلف قسم کے جرایم میں ملوث تھے۔پولیس نے بتایا کہ ان میں ایک غیر ریاستی مزدور پر حملے میں ملوث تھا پولیس نے بتایا مارے گئے ملی ٹینٹوں کے قبضے سے 4اے کے رائفل،4گرنیڈ،2پستول۔ذرائع نے بتایا کہ رہائشی مکان میں محصور ملی ٹینٹوں کو خود سپردگی کرنے کا بھی بھر پور موقع فراہم کیا گیا تاہم دہشت گردوں نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد فورسز نے 2مکانوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔کشمیر پولیس زون نے بتایا کہ علاقے میں پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں جبکہ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔ادھرجموں صوبے کے راجوری ضلع کے بہروٹے بدھل علاقے میں جنگجوو¿ں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ایک خاص اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔افسر نے مزید کہا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کے قریب پہنچی، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک تصادم شروع ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا

Next Post

جموں و کشمیر کے پنشنرز کے لیے اچھی اور راحت کی خبر

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
جموں وکشمیر کے لاکھوںسرکاری ملازمین ،پینشنروں اور فیملی پینشنروں کی دیرینہ مانگ پوری

جموں و کشمیر کے پنشنرز کے لیے اچھی اور راحت کی خبر

15اپریل تک موسم بنیادی طور پرخشک وخوشگوار:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

شادی بیاہ رچانے والوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کے لئے خوشی کی خبر

جنوبی کشمیر میں فوج کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جنوبی کشمیر میں فوج کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail