سید اعجاز
ترال/جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں فوج کے42RRکی جانب سے’ ’ترال پرائمر لیگ “کا انعقاد کیا ہے جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے16ٹیموں نے حصہ لیا ۔فوجی ذرائع نے بتایا علاقے کے نوجوانوں کو مثبت انداز میں مشغول کرنے اور نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ، انڈین آرمی نے ترال پریمیئر لیگ (TPL) ناک آو¿ٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقادکیا جو13نومبر سے17نومبر تک جاری رہا ہے۔ٹورنا منٹ کا افتتاحی میچ رائزنگ سٹارشالی درمن اور شاتلنگ ٹائیگرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔اس دوران پری کوارٹر، کوارٹر اور سیمی فائنل میں حصہ لینے والی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد، رائزنگ سٹار شالدرمن اور ترال XI کے کھلاڑی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔اس دوران زبردست مقابلے کے بعد ٹیم ترال Xl نے شاندار فائنل میں رائزنگ سٹار شلدرمن کے خلاف شاندار جیت درج کی۔مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز ٹیم ترال XI نے حاصل کی۔ یہ ٹیم ترالxi تھی جس نے گرینڈ فائنل کی ٹرافی اٹھائی جبکہ رنرز اپ ٹیم رائزنگ اسٹار شالدرمن کے حصے میں آئی۔ اس دوران بجونی سٹیڈیم میں اس مقابلے کو دیکھنے کے لئے لوگوں خاص کر شائقین کھیل کی ایک بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔آرمی کے مطابق ٹیم کے کھلاڑیوں نے بے مثال جوش اور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ "اتنی بڑی تقریب کے انعقاد کے لیے فوج کی کوششوں کو ہر ایک نے سراہا ۔