سرینگر وادی کشمیرکے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری برف باری دوسرے دن بھی جاری رہی ہے جس دوران کشمیر اور خطہ چناب کے پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری جبکہ میدا نی علاقوں میں جھم کر بارشیں ہوئی۔گلمرگ میں ایک فٹ سے زیادہ برف ریکارڑ ہوئی ۔اس دوران شدید بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاں اور پتھر گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند ہوئی ہے ادھر رامبن کشتواڑ اور جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے سے لا تعداد تعمیراتی ڈانچوں کے چھت ہوا میں اڑ گئے تاہم کسی جگہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی
۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سنیچر کے روز وادی کشمیر کے پیاڑی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری ہوئی جبکہ پوری وادی کے ساتھ ساتھ خطہ چنا ب اور رام بن علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہے۔اس دوران شدید بارشوں کے پیش نظر یہاں سڑکیں زیر آب آگئیںجس کی وجہ سے راہ گیروں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔متعلقہ محکمے کے ذرائع نے بتایا کہ مشہور صحت افزا مقام گلمرگ میں 1فٹ سے زیادہ برف باری ریکارڑ ہوئی ہے جبکہ شمالی کشمیر کے کپوارہ اور بانڈی پورہ کے ساتھ ساتھ گاندربل اور جنوبی کشمیرکے کولگام ،شوپیان اور اننت ناگ ،پلوامہ کے پہاڑی علاقوں میں اچھی خاصی برف باری ہوئی ہے۔میدانی علاقوں میں زبردست بارشیں ہوئی ۔ادھر رات بھر کی شدید بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر جگہ جگہ مٹی کے پہاڑ اور پتھر گر آئے جس کی وجہ سے شاہراہ ناقابل آمد رفت بن گئی ہے جس کو بحال کرنے کا کام جاری تھا اس دوران دونوں اطراف میں لوگ راستہ کھلنے کے منتظر بیٹھے ہیں ۔ اس دوران خطہ چناب کے کشتواڑ اور ،رام بن کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے سے تباہی مچ گئی ۔محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں چند مقامات پر یکم اور 2 مارچ کے دوران 30-40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ تیز ہواو¿ں کے ساتھ گرج چمک، ژالہ باری باری ہوسکتی ہے۔ضلع رامبن میں تیز ہواو¿ں نے تباہی مچا دی، رہائشی مکانوں کی چھتوں اور اسکول کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔جموں و کشمیر کے رامبن اور اننت ناگ اضلاع میں ہفتہ کو تیز ہواو¿ں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانات اور اسکولوں کی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں۔رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواو¿ں نے رامبن ضلع کے بانہال اور رامسو سب ڈویڑنوں کے کئی علاقوں میں کل رات سے تباہی مچا دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کھاری تحصیل میں ہائی سکول کملا تریگام کی چھت تیز ہواو¿ں سے اکھڑ گئی جبکہ رامسو کے چکہ سربگنی میں تیز ہواو¿ں سے کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں۔ طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث نذیر احمد زرگر اور نصر اللہ کٹوچ کے رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق اننت ناگ ضلع کے ویریناگ علاقے میں آندھی کی وجہ سے کئی رہائشی مکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ موسمی ایڈوائزری میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں کچھ مقامات پر یکم اور 2 مارچ کے دوران 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ تیز ہواو¿ں کے ساتھ گرج چمک، ژالہ باری، ہوسکتی ہے۔