سری نگر/یکممارچ2024ئمحکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) کے ملازمین نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام رسول بڈانہ (آزاد) کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جو آج صبح مختصر علالت کے بعد اِنتقال کر گئے۔اِس سلسلے میں منعقدہ تعزیتی میٹنگ میں ملازمین نے آفیسر کی اِس محکمہ اور اَدبی منظرنامے کے لئے نمایاں خدمات کو یاد کیا جنہوں نے محکمانہ ترقی کے لئے فعال کردار اَدا کیا ۔ڈی آئی پی آر کے ملازمین نے آفیسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور مرحوم کی روح کے اَبدی و دائمی سکون اور سوگوار کنبے کے لئے اِس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ مرحوم غلام رسول بڈانہ اُردو اور گوجری کے مشہور سکالر اور مصنّف تھے۔ وہ جموں و کشمیر اِنفارمیشن گزیٹیڈ سروس کے ممبر بھی تھے اور اِنفارمیشن آفیسر پی آر او راج بھون ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلی کیشنز اور دیگر ذمہ داریوں سے لے کر مختلف عہدوں پر محکمے کی خدمات اَنجام دے چکے ہیں۔