جموں/یکممارچ2024ئجے اینڈ کے اِی گورننس ایجنسی (جے اے کے اِی جی اے) نے سرکاری محکموں کے نوڈل افسروں کے لئے محکمانہ ویب سائٹس کے سیکورٹی آڈِٹ پر دو روزہ ٹریننگ کم ہینڈ ہولڈنگ سیشن کا اِنعقاد کیا۔ سیشن کا مقصد سیکورٹی آڈِٹ ایجنسیوں کو آن بورڈنگ کے لئے مدد فراہم کرنا تھا تاکہ متعلقہ محکموں کی جانب سے ان کی ایپلی کیشنزاورویب سائٹس کی ضروری حفاظتی تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔سیشن میں 36 محکموں کے 43اَفسروں اور ملازمین نے شرکت کی۔
اِس سیشن کا اِنعقاد چیف ایگزیکٹیو آفیسر جے اے کے اِی جی اے انورادھاگپتا کی براہِ راست نگرانی میں کیا گیا اور اَفسروں کی ٹیم نے ٹریننگ کم ہینڈ ہولڈنگ سیشن کا اِنعقاد کیا جس میں جے اے کے اِی جی اے کی پروجیکٹ منیجر صائمہ میر اور تجزیہ کار آئی ٹی ارون پنوترا شامل تھے۔