سرینگرجموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (جے کے ایس سی ای آر ٹی) نے سنیچر کو آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کو دوبارہ ترتیب دیا۔اب یہ امتحانات13مارچ سے لیں جائیںگے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جے کے ایس سی ای آر ٹی نے کہا کہ سافٹ زون میں امتحانات مارچ-13 سے شروع ہوں گے اور اپریل-02کو اختتام پذیر ہوں گے۔اسی طرح، جے کے ایس سی ای آر ٹی نے کہا کہ آٹھویں جماعت کے ہارڈ زون میں امتحانات مارچ26 سے شروع ہوں گے اور بالترتیب 10 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔اس سے پہلے یہ امتحان مارچ5 سے منعقد ہونا تھا۔