سرینگر کے این ایس 2 مارچ وادی کشمیر کے سینئر صحافی اورروزنامہ صبح کشمیر کے مدیر اعلیٰ نذیر احمد وانی سنیچر کی صبح انتقال کرگئے۔اس دوران مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ کشمیر نیوز سروس کے مدیر اعلیٰ محمد اسلم بٹ اور انجمن اردو صحافت کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی اور سماجی طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے مرحوم کے انتقال پر زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نذیر احمد وانی گردوں کی بیماری میں مبتلاءتھے اور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر میں زیر علاج تھے۔انہوں نے کہا کہ دوران علاج نذیر احمد وانی نے آج صبح زندگی کی آخری سانس لی۔صحافتی برادری نے سینئر صحافی اور روزنامہ صبح کشمیر کے مدیر اعلیٰ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔اس دوران وادی کشمیر کے صحافتی برادری نے زبردست رنج غم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ادھر کشمیر نیوز سروس ایڈیٹر ان چیف محمد اسلم بٹ نے نے مرحوم کے حق میں دعا مغفرت اور پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے بتایا آج اگر کشمیر نیوز سروس کا ایک نام ہے لیکن میں از خود صحافت کا آغاز صبح کشمیر سے ہی کیا ہے اور اس دوران کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔انہوں نے نذیر احمد وانی کا انتقال کشمیر صحافت کے لئے ایک بڑ نقصان ہے ۔ادھر جموںو کشمیر سے تعلق رکھنے والے باقی صحافتی برادری کے ساتھ انجمن اردو صحافت نے بھی پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔