بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

کشمیری عوام کی جانب سے دی گئی محبت کوواپس لوٹانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،یہ مودی کی گارنٹی ہے

 جموں و کشمیر ہندوستان کا تاج ،دفعہ370کی منسوخی خوابوں کی تکمیل

by Srinagar Mail
07/03/2024
A A
کشمیری عوام کی جانب سے دی گئی محبت کوواپس لوٹانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،یہ مودی کی گارنٹی ہے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

 


سری نگر :۷ ،مارچ:  کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ اُن کا مشن کشمیریوں کے دل جیتنا تھا اور وہ کوششوں میں کامیاب ہوئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق 5سال بعد کشمیر کے دورے پر پہنچنے کے بعدلوگوں سے کھچاکھچ بھرے بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ جب بھی وہ کشمیر آئے، ان کی ترجیح یہاں کے لوگوں کے دل و دماغ جیتنا تھی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر نامی زمین جنت پر اترنے کے بعد احساس کو بیان کرنا آسان نہیں ہے۔وزیر اعظم نریندرمودی کاکہناتھاکہ دھرتی کے سوارگ (زمین پر جنت) پر اترنے کے احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ خوبصورت پہاڑ اور چمک چھو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر جو اب اُبھرا ہے وہ پورے ملک میں ہر ایک کا خواب تھا۔ اسٹیڈیم میں موجود لوگوں سے مخاطب ہوکر وزیراعظم مودی نے کہاکہ صرف آپ ہی نہیں بلکہ تمام285 بلاکس میں ایک لاکھ لوگ میری تقریر دیکھ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا خواب پورا ہوا ہے اور ان کی قربانی کا نتیجہ نکلا ہے۔وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ آج، میں دیکھ سکتا ہوں کہ میں تمام چیلنجوں پر قابو پا سکتا ہوں۔ آج ہندوستان کے140 کروڑ شہری وکشٹ جموں و کشمیر کو دیکھ کر راحت کی سانس لے رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کشمیری عوام کی طرف سے دی گئی محبت کو واپس کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ”یہ مودی کی گارنٹی ہے،“

۔انہوں نے کہا اور اسے کشمیری میں دہرایا، ”مودی سینز گارنٹی (مودی کی ضمانت)۔: وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ وہ حال ہی میں جموں میں تھے جہاں انہوں نے3200 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا تھا اور آج مختصر عرصے میں وہ 6400 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے سری نگر میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا تاج ہے اور ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے کے اس سفر کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ایک وقت تھا جب ملک کے باقی حصوں میں ترقیاتی سکیمیں لاگو کی جاتی تھیں لیکن یہاں نہیں۔ وقت نے ایک نیا موڑ لیا ہے، آج میں نے اسی جگہ سے باقی ملک کے لیے اسکیموں کا افتتاح کیا ہے۔کانگریس اور جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں پر طنز کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ دفعہ370 سے ہمیشہ ان پارٹیوں کو فائدہ ہوا، عام لوگوں کو نہیں۔ آرٹیکل370 کو ہٹانے کے بعد لوگوں کے خواب پورے ہو رہے ہیں اور نئے مواقع ان کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔ چند سیاسی جماعتوں نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے دفعہ 370 کا استعمال کیا لیکن اب یہ ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کانگریس کے علاوہ کسی بھی پارٹی کا نام لیے بغیر کہا۔ تاہم وہ بظاہر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کا حوالہ دے رہے تھے۔جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد، وزیراعظم مودی نے کہا کہ پہلی بار مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں، والمیکیوں اور پسماندہ لوگوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ گزشتہ 70 سالوں سے اپنے حقوق کے منتظر ہیں۔جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں پر اہم مالیاتی ادارے جے اینڈ کے بینک کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، نریندرمودی نے کہا کہ جے کے بینک ڈوبنے والا تھا اور لوگوں کی جمع کردہ کروڑوں کی رقم ضائع ہونے والی تھی۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اس بینک کو جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے چنگل سے بچایا۔ آج، بینک1700 کروڑ روپے کا منافع کماتا ہے۔ اس کے شیئر کی شرح بھی 140 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ بینک اب2.25 لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو اب شادی کی سب سے زیادہ مطلوب جگہ کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہمیں خود اس کے لئے مہم چلا رہا ہوں اور ایک پیغام گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں شادیاں منعقد کریں اور کچھ دن یہاں رہیں تاکہ مقامی لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہجی20 کے بعد، جموں و کشمیر میں سیاحوں کی زبردست آمد ریکارڈ کی گئی ہے کیونکہ پچھلے سال 2کروڑ سے زیادہ سیاح آئے تھے۔ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ امرناتھ یاترا میں بھی پچھلے سال ریکارڈ یاتریوں کی آمد دیکھنے میں آئی اور جموں میں ویشنو دیوی کے مزار پر بھی ایسا ہی منظر تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا سیاحتی مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح حکومت چلو انڈیا پہل کے ساتھ اس علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ40 تازہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جو سیاحوں کے دیکھنے کے لیے تیار کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے اور اس نے کاروبار، زراعت اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں خطے کے نوجوانوں کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ان سے کہتے ہیں کہ مودی کا کوئی خاندان نہیں ہے، لیکن وہ نہیں جانتے کہ پوری قوم مودی کی فیملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر کے لوگ میرے مخالفین کو یہ کہہ کر منہ توڑ جواب دے رہے ہیں کہ وہ مودی کا خاندان ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ جیسے جیسے رمضان کا مہینہ قریب آرہا ہے، جموں و کشمیر امن اور خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھے گا،اگلے5 سالوں میں، جموں و کشمیر ترقیاتی محاذ پر بہت بڑی تبدیلی کا مشاہدہ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کی کامیابی، امن اور خوشحالی کی ٹرین کو کوئی نہیں روک سکتا۔وزیر اعظم نے آنے والے مقدس مہینے رمضان اور مہا شیو راتری کے لیے اپنی پیشگی خواہشات کااظہارکیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

5سال بعدوزیراعظم مودی کا دورہ کشمیر: بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقدہ ’ترقی یافتہ بھارت ترقی یافتہ جموں وکشمیر‘ پروگرام میں شرکت

Next Post

محکمہ ماہی پروری نے شیوراتری کے موقعہ پر مچھلی کی دستیابی کےلئے وسیع اِنتظامات کئے

Related Posts

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

Next Post

محکمہ ماہی پروری نے شیوراتری کے موقعہ پر مچھلی کی دستیابی کےلئے وسیع اِنتظامات کئے

ہائی کورٹ، جموں وکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی ، یوٹی اِنتظامیہ اور کشمیر یونیورسٹی نے میگا ایونٹ کا اِنعقاد کیا

ہائی کورٹ، جموں وکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی ، یوٹی اِنتظامیہ اور کشمیر یونیورسٹی نے میگا ایونٹ کا اِنعقاد کیا

دارالعلوم جامعة الاخلاص ترال میں 6حفاظ کی دستار بندی

دارالعلوم جامعة الاخلاص ترال میں 6حفاظ کی دستار بندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail