جموں/08مارچ2024ئمحکمہ ماہی پروری نے پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار کی ہدایات کے مطابق شیوراتری کے موقعہ پر عام لوگوں اور بالخصوص پنڈت کمیونٹی کے درمیان جموںوکشمیر یوٹی میں تازہ مچھلیوں کی مختلف اَقسام کی وافر مقدار کی فراہمی اور یقینی بنانے کے لئے مناسب انتظامات کئے ہیں۔اِس موقعہ پر محکمہ نے ہر ضلع میں متعدد سٹال قائم کرنے کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل فِش ریئرنگ یونٹوں ، سیل سینٹروں کو قائم کئے ۔صارفین کی دہلیز پر تازہ مچھلی کی ترسیل کے لئے موبائل وین کو بھی سروس میں شامل کیا گیا تھا۔ ٹراو¿ٹ مچھلی کو ریفریجریٹرڈ گاڑیوں کے ذریعے ہول سیل فش مارکیٹنگ سینٹر نروال جموں اور لوگوں کے دیگر مراکز میں بھی پہنچایا گیا۔تمام صارفین کو مجموعی طور پر8.810 میٹرک ٹن ٹراو¿ اورکارب تازہ زندہ مچھلی فراہم کی گئی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ کی طرف سے جموں و کشمیرمیں محکمہ ذریعے قائم کردہ پرائیویٹ فِش فارمروں نے بھی محکمہ کے مجموعی کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت اَپنے متعلقہ علاقوں میں اِس موقعہ پر دستیاب کافی مقدار میں مچھلی کی فراہمی میں برابر حصہ اَدا کیا۔ پرائیویٹ فارمروں کے ذریعے مچھلی کی پیداوار میں چند برسوں میں نمایاں اِضافہ ہوا ہے اور محکمہ بہت سے نئے کاروباری اَفراد کو روزگار فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
محکمہ جموں وکشمیر یوٹی میں مچھلی کی آبی زراعت کی بحالی کے لئے تمام کوششیں کر رہا ہے اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مچھلی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے دیگر سکیموں کے علاوہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت متعدد نئے اَقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیدوار شیلندر کمار اور ڈائریکٹر فشریز دیپ راج نے بھی شیوراتری کے موقعہ پر مُبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔