جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی کے ساتھ مل کر جموںوکشمیر یوٹی کی اِنتظامیہ اور کشمیر یونیورسٹی کے اِشتراک سے کشمیر یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دِن کے موقعہ پر ایک میگا ایونٹ کا اِنعقاد کیا۔
اِس موقعہ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو بااِختیار بنانے اور ترقی یافتہ معاشرے کے لئے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں فعال حصہ لینے کی وکالت کی۔
اِس موقعہ پرچیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کے سرپرست اعلیٰ جسٹس این کوٹیشورر سنگھ نے بطور مہمان خصوصی جبکہ وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی محترمہ نیلوفر خان نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔ اِس تقریب میں ڈاکٹر وِجے لکشمی برارا، جسٹس موکشا کاظمی کھجوریہ، جسٹس وسیم صادق نرگل، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما ،رجسٹرار کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر نصیر اِقبال، رجسٹرار جوڈیشل فاروق احمد ،ممبر سیکرٹری جے کے ایس ایل ایس اے امیت گپتا، جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل عبدالباری ، رجسٹری کے ممبران، جوڈیشل اَفسران اور جموں و کشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی اور ہائی کورٹ کے افسران اورسول افسران، پولیس ، اِنتظامیہ ، کشمیر یونیورسٹی کے اَفسران اور فیکلٹی ممبران ، محکمہ صحت و سماجی بہبود کے فرنٹ لائن ورکروں ، ڈی ایل ایس اے کے عملے کے اَرکان ، پیرا لیگل رضاکار ، ایل اے ڈی سی کے اَرکان اور طلباءنے بھی شرکت کی۔تقریب میں جموں سے رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ جموں وکشمیر اور لداخ شہزاد عظیم نے بذریعہ ورچیول موڈ حصہ لیا۔
تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی گرانقدر خدمات کو اُجاگر کیا گیا اور اُن کی شاندار کاوشوں کو سراہا۔