بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

علیحدگی پسند تنظیموں کے خلاف وزارتِ داخلہ کا کر یک ڈاؤن، پانچ برسوں میں 10تنظیمیں غیر قانونی قرار

by Srinagar Mail
19/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
سرینگر:18؍مارچ
حکومت ہند نے گزشتہ پانچ سالوں میں جموں و کشمیر میں 10 علیحدگی پسند گروپوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے 2019 سے لے کر اب تک جموں و کشمیر میں نو علیحدگی پسند گروپوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روکتھام سے متعلق ایکٹ 1967- (UAPA)کے تحت غیر قانونی انجمنوں کے طور پر قرار دیا ہے۔تفصیلات فراہم کر تے ہوئے کے این او نے لکھا ہے کہ 18 فروری 2019 کو مرکزی وزارت داخلہ نے جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی عائد کر دی۔جماعت اسلامی کیڈر پر مبنی ایک مذہبی ،سماجی و سیاسی جماعت ہے جس کے کار کنا ن وادی کے شمال و جنوب کے ہر علا قہ میں مو جو د ہیں ۔ وزارتِ داخلہ نے اُس وقت بتا یا تھا کہ جماعت اسلامی کچھ اس طرح کی سر گر میوں میں ملوث ہے جس سے ہندوستان کی سالمیت کو زک پہنچ سکتا ہے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر نے کے تقریباً ایک ماہ بعد، 22 مارچ، 2019 کووزارتِ داخلہ نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (JKLF) کو "انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کی حمایت” اور "ملک مخالف سرگرمیوں” میں ملوث ہونے کے لیے ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا۔5 اکتوبر 2023 کو مرکزی وزارت داخلہ نے ایک اور حکمنامہ جا ری کر تے ہوئے جیل میںنظر بند علیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کی جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (JKDFP) پر اس کی "بھارت مخالف” اور ـپاکستان نواز” سرگرمیوں کی پاداش میں پابندی لگا دی۔اس کے دو ماہ بعد یعنی 28 دسمبر، 2023 کومرکزی وزارت داخلہ نے ایک اور حکمنامہ جا ری کر تے ہوئے مسرت عالم بٹ کی زیر قیادت مسلم لیگ ،جو کہ ایک علیحد گی پسند جما عت ہے ۔پر جموں و کشمیر میں "ملک دشمن اور علیحدگی پسند” سرگرمیوں کو شہ دینے پابندی لگا دی۔ اسی طرح سے ایک اور حکمنامہ کے مطابق 31 دسمبر 2023 کو وزارتِ داخلہ نے تحریک حریت (TEH) پر پابندی لگا دی جس کے سربراہ مرحوم علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی تھے۔28 فروری 2024 کو وزارتِ داخلہ نے سب سے پہلے مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (سمجی دھڑا) اور مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (بھٹ دھڑا) پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت پابندی عائد کی۔ وہ بالترتیب 5 اگست 2019 سے پہلے حریت (گ) اور حریت (م) کا حصہ تھے۔12 مارچ، 2023 کو، حکومت نے جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، اور ملک کی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کے لیے نقصان دہ ہونے کے الزام میں اس تنظیم پر بھی پابندی عائد کر دی ۔16 مارچ 2024 کو حکومت ہند نے جموں و کشمیر پیپلز لیگ (جے کے پی ایل) اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ (جے کے پی ایف ایل) کے چار دھڑوں پر پابندی لگا دی۔ایم ایچ اے نے جموں و کشمیر پیپلز لیگ (جے کے پی ایل) کے دھڑوں کا اعلان کیا، یعنی جے کے پی ایل (مختار احمد وازہ)، جے کے پی ایل (بشیر احمد ٹوٹا)، جے کے پی ایل (غلام محمد خان @ سوپوری) جنہیں جموں و کشمیر پیپلز پولیٹیکل لیگ اور جے کے پی ایل (جے کے پی ایل) بھی کہا جاتا ہے۔ عزیز شیخ، یعقوب شیخ کی قیادت میں، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ-1967 کے تحت غیر قانونی انجمنوں کے طور پر پابندی عائد کر دی ۔اسی دن، مرکز نے فاروق رحمانی کی سربراہی میں جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ پر بھی پابندی لگا کر ان تنظیموں سے کسی بھی طرح کی سر گر می انجام دینے سے با ز رہنے کی تلقین ہے ۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

گٹنگو اور جواہر پورہ لام ترال کے لوگوںکے لئے خوشخبری

Next Post

ایڈ وکیٹ وسیم گل مسلسل دوسری بار کشمیر ایڈووکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post
ایڈ وکیٹ وسیم گل مسلسل دوسری بار کشمیر ایڈووکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ایڈ وکیٹ وسیم گل مسلسل دوسری بار کشمیر ایڈووکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

کشمیرمیں تعینات اکثرپنڈت ملازمین کی اپنی ڈیوٹیوں پر واپسی :صوبائی کمشنرکشمیرپی کے پول

الیکشن جمہوریت کا سب سے بڑا جشن ہے، سب کو شرکت کرنی چاہیے: چیف الیکٹورل آفیسر

لیفٹیننٹ گورنر کا جموں یونیورسٹی میں’گونج۔2024 ‘کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر کا جموں یونیورسٹی میں’گونج۔2024 ‘کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail