سرینگر//سرکار نے گٹنگو اور جواہر پورہ لام ترال سمیت باقی لوگوں کا دیرینہ مطالبے کو منظور کرتے ہوئے پیر کے روز نالہ لام پر پل کو تعمیر کرنے کا الاٹ کیا جس پر مقامی ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے ایل جی انتظامیہ،محکمہ آر اینڈ بی،ڈپٹی کمشنر پلوامہ،اے ای ای آر اینڈ بھی ترال کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی کوششوں کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا ہے ۔منظور احمد گنائی نے بتایا وسیع علاقے کی آبادی گزشتہ کئی سال سے اس اہم پل کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی تاہم سابق سرکاروں نے اس اہم مسئلے کو بار بار نظر انداز کیا ہے تاہم آج پل کو تعمیر کرنے کا کام الاٹ کرنے کے ساتھ دونوں علاقوں کے لوگوں نے زبردست خوشی اور اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے سرکار کا شکریہ ادا کیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند سال کے دوران تحصیل آری پل میں بہتر انداز میں تعمیر ترقی ہوئی جس میں گلشن پورہ گوجر بستی ،درم گنڈ،لام آری پل وغیرہ رابط سڑکوں کو رتعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں پہلی رسوینگ اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے پہلی بار بہتر انداز میں بجلی کا وولٹیج دیکھا ۔ڈی ڈی سی ممبر نے علاقے میں اپنی فنڈس سے بھی بڑے پیمانے پر بجلی کے ترسیلی نظام اور ٹرانسفارمر فراہم کئے ہیں جس کی وجہ سے دہائیوں کے بعد یہاں بجلی کا ترسیلی نظام مکمل طور تبدیل ہوا ۔لوگوں نے سرکار کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی ممبر کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی کوششوں کی بدولت علاقے میں تعمیر و ترقی کا ایک نیادورموجودہ ایل جی انتظامیہ کے دور میں چل رہا ہے انہوں نے علاقے میں باقی کام کو بھی اسی طر ح انجام دینے کی امید کا اظہار کیا۔