سرینگر جموں ضلع کے اکھنور کے چونگی مارہ علاقے میں جمعرات کے دوپہر یاتریوں سے بھری ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے 21مسافر ہلاک ہوئے ہیںجبکہ 40سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں جن کو اکھنور اور جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔علاقے میں بچاو کارروائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں کے ضلع اکھنورمیں چونگی مارا علاقے میں یو پی نمبر کی ایک یاتریوں سے بھری بس گہری کھائی میں جا گری ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار70سے زیادہ مسافروں میںسے21جءموت واقع ہوئی ہے ذرائع نے بتایا ایک گاڑی زیر نمبرupa6 4078یاتریوں سے بھری تھی اور چونگی مارا علاقے میں حادثے کی شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں گاڑی میں سوار21مسافر ہلاک ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہکا شد گان میں2بچیاں9خواتین10مرد شامل ہیں جبکہ 40کے قریب مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے شدید20زخمیوں کو جموںکے جی ایم سی منتقل کیا گیا ہے ۔ جبکہ باقی زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال اکھنور میں بھرتی کیا گیا ہے ۔ عین شاشیدن نے بتایا کہ گاڑی یوپی کی ہے جس سے اندازہ ہے کہ گاڑی یوپی سے آرہی ہے انہوں نے بتایا اکثر مہلوکین یا زخمیوں کے پاس کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ یاتری شیو کھوڑی کی یاترا پر جا رہے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں کی تعداد بڑ سکتا ہے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ۔اس واقعے کے بعد پولیس اور سیول انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر شروع کیا ہے ۔اگر چہ اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ گاڑی میں الورڈنگ کے دوران ڈرائیور بس سے کنٹرول دیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔