سرینگرسائبر پولیس کشمیر نے جمعرات کو کہا کہ اس نے سوشل میڈیا پر فحش مواد پھیلانے اور ہراساں کرنے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہپولیس تمام افراد کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور سائبر کرائمز کا سختی سے مقابلہ کرتے رہیں گے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک معاملے میں گلاب باغ سرینگر کے شیخ مقدّس رفیق نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ دوسرے معاملے میں جنید حسین ساکنہ سنوار، باغ مہتاب کے افلح میر اور پامپور کے نوید میر نامی تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔سائبر پولیس کشمیر نے کہا کہ چاروں افراد کو سوشل میڈیا پر فحش مواد کی گردش اور ہراساں کرنے میں ملوث ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام افراد کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور سائبر کرائمز کا سختی سے مقابلہ کرتے رہیں گے۔