سری نگر :یکم جون: ’کشمیروادی میں چاقو زنی کی خطرناک نہج‘کے چلتے شہرسری نگرکے کرن نگرعلاقے میں ایک نوجوان کو ہفتہ کے روز تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا گیا، جس کے بعد اُسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایاکہ یہ واقعہ کرن نگر علاقے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کی شناخت 18 سالہ احسن زرگر ولد ہلال احمد زرگر ساکن ز امپہ کدل چھتہ بل سری نگرکے طور پر کی گئی۔ حملہ کے بعد شدید زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کیلئے فوری طور پر سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ آپریشن تھیٹر (او ٹی) میں زیر علاج ہے جبکہ اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ادھرسری نگرپولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔