سرینگر/ 10 جون:
لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے ریاسی دہشت گردانہ حملے میں مارے گئےیاتریوں کے لواحقین کے لیے 10-10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کو منظوری دی ہےجبکہ زخمیوں کے علاج ومعالجہ کیلئے 50000 فی کس کے حق میں دینے کا اعلان کیاگیا۔ ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی طرف سے ایک مشترکہ سیکورٹی فورس کا عارضی ہیڈکوارٹر اس مقام پر قائم کیا گیا ہے اور ریاسی دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کو تلاش کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔