سرینگر 09 جون// ایس ایس پی بڈگام نے ماگام میں پولیس پبلک انٹریکشن میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان تعال میل کو بڑانا اور شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔
میٹنگ پولیس اسٹیشن ماگام میں ہوئی جس میں ایس ڈی پی او ماگام اور ایس ایچ او ماگام نے بھی شرکت کی۔ اس میٹنگ میں سول سوسائٹی، مارکیٹ ایسوسی ایشن، یوتھ کمیٹیوں، اوقاف کمیٹیوں، سپورٹس کمیٹیوں وغیرہ کے صدور اور ممبران نے میٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایس ایس پی بڈگام نے ماگام کے عوام کو ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بڈگام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید برآں ایس ایس پی بڈگام نے منظم جرائم میں ملوث منشیات فروشوں اور مافیا کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔ انہوں نے سماجی جرائم کے خلاف جنگ میں عوام کی حمایت اور موثر شرکت کی خواہش کی۔