بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں ” پیڈی ٹرانسپلانٹیشن فیسٹول “ میں شرکت کی

دھان کی کاشت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ہمارے کسان اپنے عزم کے ساتھ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور زرعی روایت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر

by Srinagar Mail
12/06/2024
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں ” پیڈی ٹرانسپلانٹیشن فیسٹول “ میں شرکت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

اننت ناگ/12 جون2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اننت ناگ کے بجی بہاڑہ میں”پیڈی ٹرانسپلانٹیشن فیسٹول“ میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں کسان کمیونٹی کو بااِختیار بنانے اور زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی بحالی کے لئے یو ٹی انتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ دھان کی کاشت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ہمارے کسان اپنے عزم کے ساتھ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور زرعی روایت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے 5,013 کروڑ روپے کے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کو وقف کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) اور اس کے 29 منصوبوں کو عملایا جا رہا ہے تاکہ ایک مضبوط اور تجارتی لحاظ سے قابل عمل زراعت اور اس سے منسلک شعبہ تشکیل دیا جا سکے۔
اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایچ اے ڈی پی کے تحت حکومت کی پالیسیاں اور منصوبے معیشت ، مساوات اور ماحولیات کے اصولوں پر مبنی ہیں تاکہ جموں و کشمیر کو ترقی کے ایک نئے راستے پر گامزن کیا جاسکے جس سے شعبوں کی پیداوار کو تقریباً دوگنا کیا جاسکے ، برآمدات کو فروغ دیا جاسکے اور زراعت اور متعلقہ شعبوں کو دیرپا بنایا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے کسانوں کو بہترین کاروباری بنانے کے لئے حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے اُٹھائے جانے والے مختلف کلیدی مداخلتوں اور ضروری اقدامات کا بھی اِشتراک کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبہ کشمیر میں اِس برس 1,27,167 ہیکٹر رقبہ دھان کی کاشت کے تحت لایا جائے گا اور خریف سیزن کے دوران کل 2,94,821 ہیکٹر خالص رقبہ زیر کاشت ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اہم معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں ، اِختراعی ٹیکنالوجیوں کو فروغ دیں اور زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لئے تنوع اور بین الفصلی کے اِمکانات کو بروئے کار لائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ جلد ہی کسان سمپرک ابھیان 3.0 شروع کرنے جا رہی ہے۔
اُنہوں نے زراعت اور متعلقہ شعبوں میں جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں ، ماہرین ، ملازمین اور کسانوں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ گورنرنے محکمہ صنعت کو زمین کا ایک بڑا حصہ فراہم کرنے اور ضلع میں سی اے سٹوروںکے قیام میں سہولیت فراہم کرنے پر ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی ستائش کی۔
اُنہوں نے جبلی پورہ فروٹ منڈی کی ترقی سے متعلق مسائل کو حل کرتے ہوئے کہا کہ اِس سلسلے میں پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ترال میں ”مسٹر انگلش“ٹرینگ اکاڈمی کی شاخ کا افتتاح

Next Post

بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دِن

Related Posts

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

Next Post
بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دِن

بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دِن

صوبائی کمشنر جموں نے نگروٹہ سے ماتا کھیر بھوانی یاترا 2024 کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

صوبائی کمشنر جموں نے نگروٹہ سے ماتا کھیر بھوانی یاترا 2024 کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

جموںوکشمیر رورل لائیولی ہڈس مشن نے سی آئی آئی کے ساتھ صنعتی رہنمائی سےدیہی کاروباریوں کو بااِختیار بنانے کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

جموںوکشمیر رورل لائیولی ہڈس مشن نے سی آئی آئی کے ساتھ صنعتی رہنمائی سےدیہی کاروباریوں کو بااِختیار بنانے کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail