سری نگر/12 جون2024ئڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس اور پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ نے نیشنل اکاونٹس ڈویژن، مرکزی وزارت شماریات و پروگرام امپلی منٹیشن کے اِشتراک سے ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس سری نگر میں میکرو اکنامکس ایگریگیٹس پر دو روزہ اِستفساری سیشن کا اِنعقاد کیا جو آج یہاں اِختتام پذیر ہوا۔
اختتامی سیشن کی صدارت اے ڈی جی اور ہیڈ نیشنل اکاﺅنٹس ڈیژن مرکزی وزارت سٹیٹسٹکس اینڈ پروگرام امپلی منٹیشن ڈاکٹر پرفل چندر مشرا نے کی جن کے ساتھ سینئر افسران کی ایک ٹیم بھی موجود تھی جس میں ڈی ڈی جی راجیو کمار، این اے ڈی کے ڈائریکٹر روہت موریہ اور این اے ڈی کے اے ڈی کیرتی اروڑہ شامل تھے۔
سیشن کا آغاز ڈائریکٹر جنرل (ای اینڈ ایس) کے پروگرام کے جائزہ سے ہواجنہوں نے اقتصادی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی تشکیل میں میکرو اکنامک ایگریگیٹس کے اہم کردار پر زور دیا۔