بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

لیفٹنٹ گورنر کے مقبول عام ریڈیو پروگرام ’عوام کی آواز ‘ کے تین برس مکمل

مختلف شعبوں میں پالیسی سازی کیلئے قیمتی تجاویز اور تعاون کیلئے تمام شہریوں کا تہیہ دل سے شکریہ

by Srinagar Mail
17/06/2024
A A
لیفٹنٹ گورنر کے مقبول عام ریڈیو پروگرام ’عوام کی آواز ‘ کے تین برس مکمل
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
سرینگر:۱۶؍جون
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے’’ عوام کی آواز‘‘ پروگرام کے تین مکمل ہونے پر آج کی قسط کو جموںوکشمیر کے شہریوں کوجموںوکشمیر کی ترقی میں ان کے گراں قدر تعاون اور عزم کے لئے وقف کیا۔لیفٹیننٹ گورنر کہا کہ’’ عوام کی آواز‘‘ پروگرام کو آج تین برس مکمل ہو گئے ہیں۔ شہریوں کی قیمتی تجاویز نے مختلف شعبوں میں پالیسی سازی میں مدد کی۔ اس پروگرام نے نچلی سطح پر جن بھاگیداری کو بھی مضبوط کیا ہے اور لوگوں کو ملک ملک کی تعمیر کے عمل میں سرگرمی سے حصہ لینے کی ترغیب دی ہے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو پارلیمانی اِنتخابات میں زبردست حصہ لینے پر مُبارک باد دی۔ اُنہوں نے کہا کہ حالیہ پارلیمانی اِنتخابات میں ریکارڈ رائے دہندگان کا ٹرن آؤٹ جمہوریت اور آئین پر لوگوں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔منوج سِنہانے رِیاسی میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے شہریوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور اَپنے پیاروں کو کھونے والے کنبوں کے ساتھ دلی اِظہارِ تعزیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’میں لوگوں کو یقین دِلاتا ہوں کہ اِس حملے کے پیچھے جو لوگ ہیں اُنہیں ان کے وحشیانہ اور گھناؤنے فعل کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ متحد رہیں اور دہشت گردی کے ماحول کو مکمل طور پر بے اثر کرنے کے لئے ہماری پولیس فورس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو معلومات فراہم کریں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے اِس ماہ کی قسط میں جموں کے ترون شرما اور سنینا ابرول اور کشمیر کے تعلق رکھنے والے شبیر احمد ڈار جیسے شہریوں کی یوگا کو مقبول بنانے اور اسے جن ۔آندولن میں تبدیل کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ 21 ؍جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کے لئے سٹیج تیار ہے۔ یوگا صحت اور تندرستی کے لئے بے حد مفید اور فائدہ مند ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ َاب نظم و نسق یوگا کا منتر ہے جو دماغ اور جسم کے درمیان ٹھیک توازن رکھنے پر زور دیتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بڈگام کی نسیمہ بانو کی طرف سے دودھ پتھری میں ’زیرو ویسٹ‘فوڈ سٹال کی مثالی کاوشوں کا اشتراک کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ منفرد اَقدام نہ صرف مقامی لوگوں اور سیاحوں کو ہمارے قدرتی اور ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہ کر رہاہے بلکہ دیگر فوڈ انٹرپرینیوروں کو بھی دیرپا سیاحتی طریقوں کو اَپنانے کی ترغیب دے رہا ہے۔اُنہوں نے گلیشیئر۔ گلیشیئر لیک ۔ کلائمیٹ ریلیشن شپ ریسرچ شعبے میں گلیشیل سائنسدان الفت مجید کی خدمات کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں ایک ٹریل بلزر کے طور پر اُبھری ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل کے ملک شگفتہ نبی کو مصیبت زدہ خواتین کی مدد کرنے ، اُن کی زندگیوں میں امیُد پیدا کرنے اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے سراہا۔اُنہوں نے اودھمپور کی ریتا دیوی، کٹھوعہ کی تریپا دیوی اور رام بن سے نینا گپتا کی زندگی کے سفرکا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے والی خواتین دیہی علاقوں میں خواتین کاروباریوں کے لئے تحریک کا ذریعہ ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کی خاتون بائیکر پریتی اور جموں سے تعلق رکھنے والی آئی ٹی ایکسپرٹ دیویا واسو شرما کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ پریتی مسلح اَفواج میں شاندار کیریئر کے لئے نوجوان بیٹیوں کو تعلیم اور بااِختیار بنانے کے مشن پر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دیویا واسو شرما باقاعدگی سے سائبر خطرے کے بارے میں عوام کو جانکاری دیتے ہیں ، زیادہ سے زیادہ بھلائی کے لئے ٹیکنالوجی کے دانشمندانہ اِستعمال کے بارے میں بتاتے ہیں اور لوگوں کو مسلسل بدلتے ہوئے ٹیکنالوجی کے بارے میں رہنمائی کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پلوامہ کے واٹر واریئر کے طور پر جانے والے روحیل مقبول شیخ اور جموں کی ریتو سلاتھیہ کا بھی ذکر کیا جو جموں و کشمیر کی گیمنگ اِنڈسٹری کی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر اُبھرے ہیں۔اُنہوں نے مجالٹا کے راجندر سنگھ اور بارہمولہ کے منظور احمد کی سوچھ ابھیان ، دیہی صحت اور ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میں تجاویز کا اِشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنرنے اننت ناگ کی تبسم زہرہ سے لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں حاصل ہونے والی قیمتی معلومات کو بھی اُجاگر کیا۔ راجوری کے احمد ٹھوکر اور جموں کے منیش بڈیال نے پانی کے تحفظ کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی طرف سے ضروری کارروائی کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ 29؍ جون سے شروع ہونے والی سالا نہ شری اَمرناتھ جی یاترا کے یاتریوں کا خیرمقدم کرنے کے لئے متحد ہوں۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ‘ جموں وکشمیر کی صورتحال پر غورخوض

Next Post

عرفہ کے روز وادی کے بازاروں میں بھاری رش

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
عرفہ کے روز وادی کے بازاروں میں بھاری رش

عرفہ کے روز وادی کے بازاروں میں بھاری رش

دھیر ج گپتا کی قیادت میں ٹاکن واری۔ بخشی پورہ سرینگر میں عوامی رابطہ پروگرام منعقد

دھیر ج گپتا کی قیادت میں ٹاکن واری۔ بخشی پورہ سرینگر میں عوامی رابطہ پروگرام منعقد

سائبر یونٹ پلوامہ کی کارروائی، دو صارفین کو لوٹنے کی کوشش ناکام

سائبر یونٹ پلوامہ کی کارروائی، دو صارفین کو لوٹنے کی کوشش ناکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail