بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ادایہ

دھیر ج گپتا کی قیادت میں ٹاکن واری۔ بخشی پورہ سرینگر میں عوامی رابطہ پروگرام منعقد

by Srinagar Mail
17/06/2024
A A
دھیر ج گپتا کی قیادت میں ٹاکن واری۔ بخشی پورہ سرینگر میں عوامی رابطہ پروگرام منعقد
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
سرینگر:۱۶؍جون
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات و ماحولیات دھیرج گپتا نے آج ٹاکن واری۔ بخشی پورہ سری نگر میں علاقے کی ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لینے اور عوامی مسائل اور مطالبات کو حل کرنے کے لئے ایک عوامی رَسائی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔یہ تقریب اِنتظامیہ اور مقامی لوگوں کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانے اور علاقے میں رہنے والے لوگوں کی ترقیاتی اور فلاحی ضروریات کو سننے کی کوشش میں منعقد کی گئی تھی۔عوامی دربار میں ٹاکن واری ۔ بخشی پورہ کے بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ضلعی اِنتظامیہ اور سول محکموں کے دیگر افسران کو اَپنی ضروریات سے آگاہ کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر بلال محی الدین بٹ اور کمشنر ایس ایم سی ڈاکٹر اویس احمد بھی موجود تھے۔دھیرج گپتا نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں کو عملانے کے لئے عوامی اور سرکاری ملازمین کے درمیان مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عام لوگ مستفید ہوسکیں۔اُنہوںنے عوامی دربار میں زبردست شرکت پر مقامی لوگوں کی سراہنا کی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔مقامی علاقوں کے نمائندوں نے تقریب کے دوران سڑکوں کی اَپ گریڈیشن، نکاسی آب نظام میں بہتری، صحت اور تعلیمی اِداروں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سٹریٹ لائٹس کے آپریشن اور کمیونٹی اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل سمیت مختلف مسائل اُجاگر کئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے موقعے پرہی متعلقہ افسران کو مختلف عوامی مسائل کے اَزالے اور بعض مسائل کے لئے ٹائم لائنز مقرر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔دریں اثنأ،ضلع ترقیاتی کمشنر اور کمشنر ایس ایم سی نے یقین دِلایا کہ ان کے نوٹس میں لائے گئے تمام انتہائی اہمیت کے معاملات کو جلد از جلد حل کیا جائے گا اور اِس سلسلے میں مقامی لوگوں سے تعاون بھی طلب کیاہے۔بعد میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے شیخ باغ اور آبی گزر لال چوک میں پبلک یوٹیلٹی ٹوائلٹ بلاکوں کا اِفتتاح کیا اور انہیں عوام کے نام وقف کیا۔ اِس موقعہ پر دھیرج گپتا نے کمشنر ایس ایم سی کو بہتر دیکھ ریکھ اور اِنتظام کے لئے یوٹیلٹی بلاکوں کو آؤٹ سورس کرنے کی ہدایت دی۔اِس موقعہ پر اے ڈی سی سری نگر سیّد احمد کٹاریہ، تعلیم، پی ایچ ای، آر اینڈ بی، آبپاشی، کے پی ڈی سی ایل، ریونیو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

عرفہ کے روز وادی کے بازاروں میں بھاری رش

Next Post

سائبر یونٹ پلوامہ کی کارروائی، دو صارفین کو لوٹنے کی کوشش ناکام

Related Posts

جاوید احمد رانا نے داچھی گام میں وائلڈ لائف پروٹیکشن کے اہلکاروںکو اعزازات سے نوازا

جاوید احمد رانا نے داچھی گام میں وائلڈ لائف پروٹیکشن کے اہلکاروںکو اعزازات سے نوازا

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا

سالانہ امرناتھ یاترا احسن طریقے سے دونوں روائتی راستوں سے جاری

پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ اتوار کو متوقع: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

Next Post
سائبر یونٹ پلوامہ کی کارروائی، دو صارفین کو لوٹنے کی کوشش ناکام

سائبر یونٹ پلوامہ کی کارروائی، دو صارفین کو لوٹنے کی کوشش ناکام

18 لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے حج ادا کیا

18 لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے حج ادا کیا

کشمیر میں ہدفی ہلاکتوں کے واقعات سیکورٹی فورسزکے دباﺅکاردعمل :مرکزی وزیر

پی ایم کسان اسکیم مودی کے یقین اور عزم کے تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail