سید اعجاز
ترال//وادی کے مشہور صحت افزا مقام شکار گاہ ترال جس کابے پناہ قدرتی خوبصورری کے ساتھ ساتھ ایک اہم تاریخی پس منظر بھی ہے کو محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے تمام سیلانیوں کے لئے گزشتہ چند روز بند کر دیا گیا ہے جس پر نہ صرف سب ضلع ترال کے لوگوں بلکہ مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا گزشتہ چند روز سے یہاں گیٹ پر ایک بینر چسپا ں ہوا جس پر پارک کے اندر داخل ہونے کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہےجس کے ساتھ کوئی وجہ نہیں لکھی گئی ہے جبکہ گیٹ پر بھی تالا چڑھایا گیا۔نہوں نے بتایاجب سے اندر آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تب سے ہر روز یہاں سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں کے علاوہ،سکولی بچوں سے بھری گاڑیاں،مقامی کنبے گیٹ سے واپس مایوس ہو کر لوٹے ہیں ۔جمعہ کے روز بھی گیٹ سے متعدد نوجوان جو مختلف علاقوں سے یہاں آئے تھے یہاں سے واپس چلے گئے جبکہ کچھ علاقوں سے سکولی بچے گیٹ سے اپس گاڑیوں میں گئے ۔لوگوں نے بتایا جہاں ایک طرف شکار کو گزشتہ سال سے ایل جی انتظامیہ کی جانب سے شکار گاہ کو سیاحتی گاﺅں کا درجہ ملا جبکہ ترال کے لوگوں نے ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس اقدام سے شکار کی تاریخی حثیت بحال ہوگی جبکہ یہاں کے نوجوانوں روز گار کمانے کا موقع ملے گا ۔انہوں نے بتایا شکار گاہ ایک بڑ ا علاقہ تھا جو سینکڑوں کنال اراضی پر مشتمل تھا جس پر پہلے ہی محکمہ وائلڈ لائف نے قبضے میں لیا اور یہاں ہانگل افزائش نسل کا مرکز بنایا جس کی وجہ سے ایک بڑے علاقے پر تار بندی کی گئی ہے جس کے اندر دو دہائیوں سے کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے جو اصلی شکار گاہ تھا ۔ انہوں نے بتایا اب تھوڑی سی پارک بچ گئی جو یہاں کے لوگوں ،سیلانیوں کے لئے جہاں گرمی کے ایام میںراحت کا سبب تھی۔ وادی کشمیر کے باقی علاقوں کے ساتھ ساتھ سب ضلع ترال کے ہر علاقے سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بچے پکنک کے لئے آتے ہیں۔جبکہ محکمہ وائلڈ لائف یا یہاں یا محکمہ سیاحت کوئی بھی سہولیات بہم رکھنے میں اب تک ناکام رہا ہے ۔اس دوران یہاں لوگوں کے آنے سے کافی زیادہ کوڑا کرکٹ جمع ہوا تھاجس کی صفائی اکثریہاں کے زی ھس نوجوان کرتے ہیں۔ یہاں آنے والے لوگ اس پارک کے اندر پانی،ڈسٹبین اور ایک واش روم تعمیر کرنے کا بار بار مطالبہ کر رہے تھے ۔ اگر چہ یہاں محکمے کا کوئی افسر یا اہلکار بات کرنے کے لئے موجود نہیں تھا تاہم ذرائع سے معلوم ہوا کہ محکمہ نے کوڑا کرکٹ جمع ہونے سے پارک کو بچانے کے لئے بند کر دیا ہے جو کہ حل نہیں ہے ۔ لوگوں نے بتایا سرکار سیاحوں کو وادی کی جانب راغب کرتے ہیں وہی دوسری جانب ترال محکمہ وائلڈ لائف اسی پورگرام کو ناکام بنا رہے ہیں ،۔