سید اعجاز
ترال//گورنمنٹ ڈگری کالج ترال اور ایوش پلوامہ کے باہمی اشتراک سے جمعرات کے روز ایک مفت طبی کمیپ منعقد ہوا ہے جس دوران مریضوں کا علاج معالجہ اور مفت ادویات ان میں تقسیم کی گئی ہے ۔منعقدہ کیمپ میں ایوش پلوامہ کے طبی ونیم طبی عملے کے علاوہ کالج کے این ایس ایس ونگ کے دونوں ٹیموں کے رضا کار بھی موجود تھے ۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد ملک نے بتایا کہ انہوں این ایس ایس کے تحت اڈابٹ کئے ناگہ بل گاﺅں اور ملحقہ بستیوں کے مریضوں اور باقی لوگوں کو کالج کے میڈیکل کیمپ تک پہنچانے کے لئے گاڑی میں لایا اور بعد میں انہیں واپس چھوڑا ہے ۔