سید اعجاز
ترال//وادی کشمیر کی سیاست میں ایک نام اور سابق ممبر پارلیمنٹ مرحوم علی محمد نائیک ساکن ترال پائین کے فرزند نے نوکری سے سبکدوش ہونے کے3روز بعد باضبط طور سیاست میں کھودنے کا اعلان کیا ۔جمعرات کی صبح اپنے گھر میں بلائے ایک پریس کانفر میں مرحوم کے فرزند رفیق احمد نائیک نے بتایا کہ ان کے مرحوم والد کے رفقاءسمیت حلقہ انتخاب ترال کی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں نوکری سے سبکدوش ہونے کے بعد کہا کہ آپ ہماری ترجمانی کرتے تو بہتر ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ میرا والد کئی بار ممبر اسمبلی ترال اور ممبر پارلیمنٹ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا مرحوم نائیک صاحب کئی بار مختلف محکموں کے وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔انہوں نے بتایا ہم نے ایمانداری کی سیاست کی ہے یہی وجہ سے مجھے لوگ والد کے مشن کو آگے چلانے کے لئے کہتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی بات نہیں کی ہے البتہ پی ڈی پی کے کچھ زعماءنے میرے ساتھ رابط قائم کیا ہے انہوں نے بتایا میں جس پارٹی کے ساتھ بھی جاﺅں گا پہلے ان لوگوں کے ساتھ مشورہ کروں گا جو میرے والد کے شانہ بشانہ چلتے تھے۔خیال رہے مرحوم علی محمد نائیک کئی بار ترال کے ممبر اسمبلی رہے اور ممبر پارلیمنٹ بھی بنے جبکہ ان پر سال2006میں ملی ٹینٹوں نے ترال میں ہی حملہ کیا ہے جس میںوہ شدید زخمی ہوئے ہیں اور اس وجہ سے وہ بول نہیں سکتے تھے جس کی وجہ سے وہ سیاسی طور خاموش ہوئے اور آخر کال سال 2017میں وہ انتقال کر گئے ۔رفیق احمد نائیک کی سیاست میں شمولیت کے اعلان کے ساتھ ہی یہاں سیاسی ہل چل مچ گیا ہے۔۔
ڈگری کالج ترال میں” میٹ آتھر“کا ایک اور شمارہ منعقد