سرینگر//وادی کشمیر میں جاری شدید گرمی کے بیچ گزشتہ روز سے ہی وقفے وقفے سے صبح و شام کے علاوہ دوران شب بارشیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو جھلسادینے والی گرمی سے کافی حد تک نجات مل گئی ۔ تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں شدید ژالہ باتی ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہاں میوہ جات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز جاری شدید گرمی کے درمیان جمعرات اور جمعہ کوصبح اور شام کے ساتھ ساتھ دوران شب مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے شدید بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کو جھلسا دینے والی گرمی سے کافی حد تک نجات مل گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے بتایا کہ سرینگر وافی کے شمال و جنوب میں الگ الگ اوقات کے دوران ایک ایک گھنٹے تک بارشیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے کافی حد تک راحت حاصل کی ہے ۔اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے کے ہر پورہ میں بارشوں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہاں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔جبکہ میوہ جات بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے ہر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں لوگوں کی خوشیاں مایوسی میں تبدیل ہوئی۔اس دوران محکمہ ایگری کچر اور ہارٹی کلچر نے علاقے میں اس حوالے سے معائنہ ٹیموں کو روانہ کیا گیا تاکہ نقصان کا جائزہ لیا جا سکے۔ادھر جمعہ کی شام وادی کشمیر متعدد میدانی و بالائی علاقوں میں اچھی بارشیں ہوئی جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری کے اطلات موصول ہوئے ہیں ۔تاہم لوگوں کا کہنا ہے گرمی بارشوں کے باوجود کمی نہیں ہوئی ۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔