منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے ’ دی سوئنگنگ 70کی دہائی۔دی سٹارز ، سٹائل اینڈ سبسٹینس اِن ہندی سینما‘ کتاب کا اِجرا¿ کیا

by Srinagar Mail
07/07/2024
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے ’ دی سوئنگنگ 70کی دہائی۔دی سٹارز ، سٹائل اینڈ سبسٹینس اِن ہندی سینما‘ کتاب کا اِجرا¿ کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/07 جولائی2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج سری نگر میں محترمہ نروپما کوٹرو اور شانت نو رے چودھری کی کتاب ”دی سوئنگنگ 70 کی دہائی۔دی سٹارز، سٹائل اینڈ سبسٹینس اِن ہندی سنیما“ کا اجرا¿ کیا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں مدیرین محترمہ نروپما کوٹرو اور شانت نو رے چودھری اور پبلشر اوم بکس کو اس بہترین کتاب کی اِشاعت کے لئے مُبارک باد پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”سنیما صرف تفریح اور کاروبار کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ سماجی تبدیلی کے لئے ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔ہمارے فلم سازوں نے شاندار کمرشل فلموں اور متوازی سنیما کے مشہور کاموں کے ذریعے تفریح اور سماجی ذِمہ داری کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ ثقافتی اَقدار کی عکاسی کرتا ہے اور اس نے ہمیشہ قوم کی تعمیر میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ یہ کتاب قارئین کے لئے ہندی سنیما کے 70 کی دہائی کے دور کو دوبارہ دیکھنے کے لئے گیٹ وے کا کام کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے سنیما کی دُنیا کے ساتھ خصوصی تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلموں اور تھیٹر نے ہمیشہ سماجی و اِقتصادی تبدیلی میں کلیدی کردار اَدا کیا ہے۔
اُنہوں نے جموں و کشمیر میں فلم ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”فلم ساز وادی میں واپس آ رہے ہیں۔ شاندار ثقافت، دِلفریب مناظر، عالمی معیار کی سہولیات اور فلم سے متعلق بنیادی ڈھانچے نے جموں کشمیر کو سب سے پسندیدہ فلم شوٹنگ مقام کے طور پر کھڑا کیا ہے۔“
اُنہوں نے کہا کہ’ جے اینڈ کے فلم پالیسی‘ نے جموںوکشمیر یوٹی میں ایک متحرک فلمی ماحولیاتی نظام بنایا ہے اور جموںوکشمیر میں فلم سازی کو آسان بنانے کے لئے اِنتظامی مدد فراہم کی ہے تاکہ فلموں کی شوٹنگ کے لئے ترجیحاً 2 سے 4 ہفتوں کے اندر سِنگل وِنڈو سیل قائم کر کے اِجازت دی جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کی بحالی اور سنیما ہالوں کی واپسی نے جموں کشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے کاروباری مواقع پیدا کئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ فلم اِنڈسٹری کے ذریعے جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں اور یہ سیاحت کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار اَدا کرے گا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے عوام سے پُراَمن اور خوشحال جموں کشمیر کی تعمیر کی حکومت کی کوششوںمیں مدد کرنے کی اپیل کی۔
”دی سوئنگنگ 70 کی دہائی“ میں مضامین کا ایک مجموعہ پیش کیا گیا ہے جو 70 کی دہائی کے دور کی بے شمار جہتوں جیسے فیشن، موسیقی، فلموں کی مختلف اصناف، مشہور ستارے اور پردے کے پیچھے کی ناقابل سماعت کہانیاں کی عکاسی کرتا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دیدار پورہ لام کے میر خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

Next Post

سب ضلع ترال میںمتعدد رابط سڑکوں پر تار کول بچھانے کا کام جاری

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post
سب ضلع ترال میںمتعدد رابط سڑکوں پر تار کول بچھانے کا کام جاری

سب ضلع ترال میںمتعدد رابط سڑکوں پر تار کول بچھانے کا کام جاری

کٹھوعہ حملے میں 5فوجیوں کے جاں بحق اور5دیگرکے زخمی ہونے پر صدرجمہوریہ ،وزیر دفاع،وزیرداخلہ اورسیکورٹی حکام سخت رنجیدہ

سرحد کے اس پار انفراسٹرکچر عسکریت پسندوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوگا

نئی دہلی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail