ترال//سجاد احمد میر ساکن دیدار پورہ لام ترال کے موت پر پورا علاقہ صدمے میں ہے جبکہ متاثرہ کنبے کے ساتھ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ادھرطاریق احمد ڈار ساکن ستورہ ترال نے مزکورہ نوجوان کی موت پر شدید دکھ اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ نوجوان انتہائی شریف النفس شخصیت کا مالک تھا ۔انہوں نے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر کے مرحوم کے حق میں دعا مغفرت اورپسماند گان کے صبر جمیل کی دعا کی ۔