سری نگر:۹، جولائی: : کٹھوعہ ضلع میں پیرکو بعدددوپہر فوجی قافلے پر کئے گئے دہشت گردوں حملے میں 5فوجی جوانوں کے جاں بحق اور 5دیگر کے زخمی ہونے کی ملک بھر سے سخت مذمت کی گئی ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اس واقعہ پر اپنے گہرے دکھ اور پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک گھناو ¿نا اور بزدلانہ فعل قرار دیا جو کہ سخت جوابی اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔صدر مرمو نے حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ان کی بہادری اور لگن کی تعریف کی۔صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے مزید کہاکہ میری ہمدردیاں ان بہادروں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف اس جاری جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں۔صدر مرمو کاکہناہے کہ اس حملے نے قوم کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے اور سخت سکیورٹی اور چوکس انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے لیے نئے مطالبات کئے ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں دہشت گردانہ حملے میں5 فوجیوں کی جانوں کے ضیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پرایک پوسٹ میں راجناتھ سنگھ نے کہاکہ میں بدنوٹا کٹھوعہ میں دہشت گردانہ حملے میں ہمارے5 بہادر ہندوستانی فوجیوں کے نقصان پر بہت غمزدہ ہوں۔انہوںنے سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے اس عزم کااعادہ کیاکہ جموں وکشمیرمیں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں،اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے فوجی خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے مزید کہاکہ میں اس خوفناک دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔اس دوران وزیرداخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراءنے بھی کٹھوعہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے فوجیوں کے غمزدہ لواحقین کیساتھ ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا ۔دریں اثنا، سکریٹری دفاع گریدھر ارامانے نے بھی5 فوجیوں کی جانوں کے ضیاں پر اپنے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔سماجی رابطہ گاہ ایکس پرایک پوسٹ میں ، آرامنے نے کہاکہ میں بدنوٹا، کٹھوعہ میں دہشت گردانہ حملے میں پانچ بہادروں کے نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کرتا ہوں، اور سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ قوم کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اور بھارت حملے کے پیچھے بری طاقتوں کو شکست دے گا۔