کولگام/09 جولائی2024ئکمشنرسیکرٹری سوشل ویلفیئر شیتل نندا نے آج کولگام کا دورہ کیا اورمنی سیکرٹریٹ میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی تاکہ لوگوں کے مسائل اور شکایات کو سنا جاسکے اور اُن کا اَزالہ کیا جاسکے۔
عوامی شکایات کے اَزالہ کیمپ میں دیوسر، فریسل، کیمو، یاری پورہ، ڈی ایچ پورہ، پومبے، کولگام، منزگام اور دیگر علاقوں سے عوامی وفود نے بھرپور شرکت کی اورچیئر کو اَپنے مسائل اور اپنے علاقوں کی ترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا۔
وفد نے کولگام میں چلڈرن پارک کی ترقی، کلاک ٹاور سے ضلع ہسپتال تک سڑک کی چوڑائی، مین ٹاو¿ن میں پارکنگ کی جگہوں کی ترقی، ضلع کولگام کو لاڈلی بیٹی سکیم کے تحت شامل کرنے، تحصیل آفس کیمو کے لئے نئی عمارت کی تعمیرسمیت مختلف مطالبات پیش کئے ۔ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے ہسپتالوں میں عملے کی تعداد میں اِضافے اور دیگر کئی مطالبات اُٹھائے گئے۔