سرینگر۔۔۔جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے بونجواہ علاقے میں دو ناکمسن بھائی ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے
اس دوران واقعے کے حوالے سے اطلاع ملنے کے بعد یہا ں صف ماتم بیچھ گئی۔حکا م نے بتایا کہ4گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد لاشوں کو یہاں سے برآمد کیا گیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک اہلکار کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی نے ان لڑکوں کی شناخت ناصر حسین (16) اور یاسر حسین (13) کے طور پر کی ہے جو کہ گنڈو تحصیل مرچ پنگل دیسات ڈوڈا سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے لڑکوں کو بچانے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔اہلکار نے بتایا کہ بہن بھائیوں کی لاشیں تقریباً چار گھنٹے کی تلاش کے بعد ندی سے نکالی گئیں۔قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ان کے قانونی ورثائ کے حوالے کر دی گئیں۔