سری نگر/10 جولائی2024ئچیئر پرسن جموں وکشمیر کھادی وِلیج اینڈ انڈسٹریز بورڈ (کے وِی آئی بی) ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے صنعت گھر بمنہ سری نگر میں کارکردگی کا جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں بورڈ کے سینئر افسروں اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ یہ اِنکشاف کیا گیا کہ مالی سال 2023-24 ءمیں 166.62 کروڑ روپے کی مارجن منی جاری کی گئی جس سے 65,376 اَفراد کے لئے مواقع پیدا ہوئے اور 8,501 یونٹوں کے قیام میں مدد ملی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ سی ایف وائی کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1,036 یونٹوں کے قیام کے لئے 36.34 کروڑ روپے کی مارجن منی پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے جس سے 8,288 اَفراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔