سری نگر/12 جولائی2024ئسیکرٹری دیہی ترقی محکمہ وپنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے شوپیاں، کولگام اور پلوامہ اَضلاع میں محکمانہ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں یو ٹی کیپکس بجٹ کے تحت جاری منصوبوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دورانِ میٹنگ سیکرٹری نے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر اِی جی اے)، پردھان منتری آواس یوجنا۔گرامین (پی ایم اے وائی۔جی)، نیشنل رورلائیولی ہُڈ مشن (این آر ایل ایم)، اِنٹگریٹیڈواٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام (آئی ڈبلیو ایم پی)، راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اِن سکیموں کے تحت ان اضلاع کے سہ ماہی اہداف اور کامیابیوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم اِندو کنول چِب، ڈائریکٹر پنچایتی راج شیام لال، ڈائریکٹر فائنانس عمر خان، سی اِی او آئی ڈبلیو ایم پی رجنیش کمار، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ کمل کمار شرما، ایڈیشنل سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ و پنچایتی راج وسیم راجا، ڈپٹی سیکرٹری شیتل پنڈتا، ٹیکنیکل آفیسر پی ایم اے وائی۔جی محمد ریاض اور اے سی ڈیز، اے سی پیز اور ایگزنز سمیت مختلف سکیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔