ڈوڈہ/19 جولائی2024ئضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے آج کانفرنس ہال ڈی سی آفس ڈوڈہ میں مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر اِی جی اے) کی کنورجنس پلان کے بارے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سی پی او ڈوڈہ منیش کمار، اے سی ڈی ڈوڈہ منوج کمار، اے سی پی ڈوڈہ مشرف علی، سی اے او ڈوڈہ انیل کمار، ڈِی وائی ایس او ڈوڈہ سنیل کمار، تمام بی ڈی اوز اور ضلع کے دیگر متعلقہ افسران و ملازمین نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے ضلع میں منریگا پروگرام کے کامیاب عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کے درمیان مو¿ثر تال میل اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ کنورجینس پلان کا مقصد مختلف سرکاری سکیموں اور پروگراموں کو مربوط کرنا ہے تاکہ دیہی کمیونٹیوںکے لئے زیادہ سے زیادہ بالخصوص روزگار پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے معاملے میںفوائدحاصل کئے جاسکیں ۔اُنہوں نے نے دیر پا اَثاثے پیدا کرنے اور دیہی آبادی کے لئے روزی روٹی کے مواقع کو بہتر بنانے کے لئے منریگا فنڈز کا فائدہ اُٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے افسروں اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ ضلع میں مجموعی ترقی کے حصول کے لئے دیگر اہم اقدامات جیسے واٹر ہارویسٹنگ شیڈ ، شجرکاری مہم ، کھیل میدانوں کی تعمیر ، سوچھ بھارت مشن اور دیگر متعلقہ سکیموں کے ساتھ ہم آہنگی کے مواقع کی نشاندہی کریں۔