سری نگر/19 جولائی2024ئچیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج جے کے سمادھان اَقدام کا جائزہ لیاجو یو ٹی اِنتظامیہ کے ذریعہ بھاسکراچاریہ نیشنل اِنسٹی چیوٹ فار سپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو اِنفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی۔این) کے اِشتراک سے شروع کیا گیا ایک اہم گڈ گورننس پروجیکٹ ہے۔جائز ہ میٹنگ میں اِس اقدام کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے اقدامات کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔میٹنگ میں اَیڈیشنل چیف سیکرٹری فار فارسٹ ایکولوجی اینڈ انوارنمنٹ، کمشنر سیکرٹری آئی ٹی، سیکرٹری عوامی شکایات اور بی آئی ایس اے جی۔ این ٹیم کے ممبران سمیت دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔جائزہ کے دوران چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے جے کے سمادھن اقدام کی پیش رفت کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کیں جس میں بی آئی ایس اے جی ۔این کی طرف سے مکمل کی گئی فعالیتوں کا تفصیلی بیان شامل ہے۔ اُنہوں نے بقیہ کاموں میں تیزی لانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ اقدام فوری طور پر عوام کے لئے وقف کیا جائے۔کلیدی ہدایات جاری کی گئیں جس میں ایپ کے لئے ایک جامع صارف مینوئل کی تیاری بھی شامل ہے تاکہ اس کی رَسائی اور صارف دوستی کو بڑھایا جاسکے۔اَتل ڈولونے تجویز دی کہ اٹیچ منٹ سیکشن میں ویڈیو اور آڈیو جیسے ملٹی میڈیا عناصر کو شامل کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صارفین کو شکایات یا گریوینس درج کرتے وقت اُن کی پسند کی زبان میں پیغامات موصول ہوں۔