گاندربل/20جولائی2024ئسیکرٹری اے آر آئی اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ شبنم کاملی نے حکومت کے عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر آج گاندربل کا دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل اور شکایات کا جائزہ لینے اور ان کے حل کے لئے ایک عوامی دربار کا اِنعقاد کیا۔گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول منی گام میں منعقدہ اِس پروگرام میں ممبرڈی ڈی سی لار اور ملحقہ علاقوں کے وفود نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان وفود نے اپنی شکایات اور مطالبات پیش کئے اور ان کے فوری اَزالے کا مطالبہ کیا۔شرکا¿ کی طرف سے اُٹھائے گئے اہم مسائل اور مطالبات میں جاری واٹر سکیموں کی بروقت تکمیل،بیہامہ پانڈچھ روڈ کو چوڑا کرنا، چھترگل بالا روڈ کی میکڈیمائزیشن، ضلع میں نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی، ہائی سکول ولی وار کے لئے اضافی رہائش، تھیرو میں بینک برانچ کا قیام، آبپاشی کے مقاصد کے لئے نکاسی آب، بابا کنال کی اَپ گریڈیشن، ارہامہ اور منیگام کے علاقوں کے لئے لِفٹ اری گیشن ، ضلع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل شامل ہیں۔متعدد نمائندوں نے ضلع میں متعدد اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل پر اِنتظامیہ کا شکریہ بھی اَدا کیا۔