ترال //جموں و کشمیراپنی پارٹی کے بلاک صدر آری پل ترال طاریق احمد ڈار نے آج کہاکہ انہوں نے اپنی پارٹی کو بتایا کہ آج کے بعد وہ بلاک آری پل کا پارٹی کا بلاک صدر نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں پارٹی کو تحریری طور بھی استعفیٰ پیش کریں گے ۔اگر چہ تاریق احمد ڈار نے یہ نہیں بتایا کہ وجوہات کیا ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ طاریق انجینئر رشید کی سیاسی پارٹی عوامی اتحاد میں شامل ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے اسی پارٹی کے ساتھ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران بھی انتخابی مہم میں بڑ چڑ کر اس وقت بھی حصہ لیاتھا ۔