اونتی پورہ/25جولائی2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) اونتی پورہ کے تیسرے کنووکیشن سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، نے طلبا¿ کو مبارکباد دی اور صنفی مساوات کی روشن مثال قائم کرنے میں اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی)کی قابل ستائش کامیابیوں کی سراہنا کی۔اُنہوں نے کہا ،” مجھے خوشی ہے کہ آج سونے کے تمغے حاصل کرنے والے 27 طلباءمیں سے 22 طالبات لڑکیاں ہیں۔ لڑکیاں ہمارے علاقے میں سکولی اور اعلیٰ تعلیم دونوں سطحوں پر تعلیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ خواتین کو تعلیم دینا معاشرتی ترقی، اِقتصادی ترقی اوردیرپایت میں معنی خیز کردار ادا کرتا ہے۔ 2047 ءتک ملک کو ایک حقیقی’وِکست بھارت ‘بنانے میں اُن کا رول اہم ہے۔“اُنہوں نے نوجوانوں کے خوشحال مستقبل کے لئے ایک مضبوط بنیاد بنانے میں والدین اور اَساتذہ کے کردار کو بھی سراہا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے اُنہیں مقامی چیلنجوں سے نمٹنے اور ملک کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لئے کام کرنے کی خاطر مسلسل اِختراع کرنے کی تلقین کی۔اُنہوںنے طالبوں سے کہا،”خواہش اور عزم، دو اہم عوامل آپلیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ تعلیم کا بنیادی مقصد طلبا¿ میں اعلیٰ اَقدار اور آزاد انہ سوچ پیدا کرنا ہے تاکہ قوم کی تقدیر کو سنوارسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اِداروں کو طلبا¿ کی حقیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لئے کلاس روم کی تعلیم کو اَز سر نو ترتیب دینے پر خصوصی زور دینا چاہیے۔اُنہوں نے صنعت اور تعلیمی اِداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور سٹارٹ اپ اور کاروباری آئیڈیاز کو ترقی کے لئے باہمی تعاون دینے پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وائس چانسلر آئی یو ایس ٹی کے ، فیکلٹی ممبران اور طلبا¿ کو تعلیمی ، تحقیق ، اِختراعات اور اَنٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کرنے پر مُبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ آئی یو ایس ٹی نے نہ صرف اَپنے طلبا¿ کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ جموں و کشمیر میں مختلف تعلیمی اِختراعات میں بھی پیش پیش رہا ہے۔