سری نگر/25جولائی2024ئچیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج جموں و کشمیر میں پانی اور بجلی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔یہ میٹنگ حکومت کی جانب سے جاری گرمی کی لہر اور صارفین کو مقررہ شیڈول کے مطابق پینے کے پانی، آبپاشی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اَپنائے گئے ردِّعمل کے طریقہ¿ کار کے پیش نظر طلب کی گئی تھی۔
میٹنگ میں چیئرمین جے کے ڈبلیو آر آر اے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی ڈیپارٹمنٹ ، پرنسپل سیکرٹری بجلی، پرنسپل سیکرٹری خزانہ، کمشنرسیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ ، صوبائی کمشنر کشمیر ، صوبائی کمشنر جموں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، کمشنرجے ایم سی، کمشنر ایس ایم سی، ایم ڈی جے پی ڈِی سی ایل ، ایم ڈی کے پی ڈِی سی ایل ، ایم ڈی جے جے ایم، ڈائریکٹران آئی ایم ڈی اور ریموٹ سنسنگ اور چیف اِنجینئران جل شکتی جموں و کشمیرکے علاوہ جل شکتی اور پی ڈِی ڈِی محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ آو¿ٹ سٹیشن افسروں نے بذڑیعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔
دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے جہلم اور چناب کے اہم دریاو¿ں میں پانی کی موجودہ سطح کے بارے میں دریافت کیا اور بارشوں کی کمی کی وجہ سے گزشتہ برس کے مقابلے میں پانی کی سطح میں کمی کا موازنہ بھی کیا گیا جوکہ اِس برس تقریبا ً50 فیصد ہے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں جاری گرمی کی لہر سے نمٹنے کے لئے اَقدامات کرنے کو کہا بالخصوص عوامی شکایات کو دور کرنے کے لئے ایک مو¿ثر ردِّعمل کا طریقہ¿ کار وضع کرنے کے لئے کہا۔چیف سیکرٹری نے جل شکتی اور مکانات و شہری ترقی محکموں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی بلا تعطل بالخصوص پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے علاقوں میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔