سری نگر/25جولائی2024ئالیکشن کمیشن آف انڈیا (اِی سی آئی) نے جموںوکشمیر یوٹی کے تمام پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں میں فوٹو اِنتخابی فہرستوں کی دوسری سپیشل سمری رویژن کا حکم دیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر جموںوکشمیر پی کے پولے کی جانب سے آج یہاں جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مربوط ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی اشاعت کی ٹائم لائن 25 جولائی 2024 ءہے جبکہ دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کی مدت 25 جولائی 2024 ءسے 9 اگست 2024 ءتک ہے۔دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ خصوصی مہم کی تاریخیں 27 اور 28 جولائی 2024ءاور 3اور4اگست 2024ءہیں۔