سری نگر/03اگست2024ئچیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے جموں و کشمیر کے تمام گھروں کو فنکشنل ٹیپ واٹر کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) فراہم کرنے کے اَپنے مشن کو حاصل کرنے کے لئے جل جیون مشن ( جے جے ایم ) کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ جل شکتی ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس ،چیئرمین جے کے ڈبلیو آر آر اے، ایم ڈی جے کے ایم، جل شکی اور آئی اینڈ ایف سی محکموں کے چیف اِنجینئروں کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے سکیموں کی تکمیل کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ کمیونٹی کی طرف سے دیہاتوں کی ” ہر گھر نل سے جل“ سرٹیفکیشن کے لئے بیک وقت اَقدامات کرنے پر زور دیا۔
اُنہوںنے کنسلٹنٹس کی جانب سے سورس سسٹین ایبلٹی اور ٹیکنیکل فزیبلٹی کے حوالے سے کئے گئے معا ئینے کی مناسب دستاویزات مرتب کرنے کا بھی مشورہ دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ متعلقہ رپورٹس ہر دِلچسپی رکھنے والے کے لئے دستیاب ہوں۔