سری نگر/03اگست2024ئکمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ سوربھ بھگت نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں قابل تجدید توانائی سے 100 قبائلی دیہاتوں کی شناخت اور صد فیصد کوریج کے لئے قبائلی ذیلی منصوبہ 2024-25 ءکے تحت ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنروں ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیکڈا(جے اے کے اِی ڈی اے )، محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور جی اے کے اِی ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔یہ میٹنگ تمام ریاستوں یوٹیز کے چیف سیکرٹریوں کی تیسری قومی کانفرنس کے پس منظر میں منعقد کی گئی تھی جس میں وزیر اعظم نے تجویز دی تھی کہ ریاستوں اور یوٹیز کو ہر ریاست و یوٹی میں 100 گاﺅں کو قابل تجدید توانائی سے صد فیصد چلانے کا چیلنج قبول کرنا چاہئے۔ اِس سکیم کا مقصد قبائلی کمیونٹیوں کو بجلی تک رَسائی، معیار ِزِندگی میں بہتری، معاشی بااِختیار بنانے اور ماحولیاتی استحکام جیسے فوائد فراہم کرنا ہے۔