سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور جمہوری شرکت کو فروغ دینے کیلئے کوششوں کو سراہا
پلوامہ/اننت ناگ/03اگست2024ئکمشنر سیکرٹری محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے آج پلوامہ اور اننت ناگ کا دورہ کیا اور ان اضلاع میں فوٹو اِنتخابی فہرستوں کی دوسری سپیشل سمری رویژن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر ریشمی سنگھ جو ضلع پلوامہ اور اننت ناگ کے لئے الیکٹورل رول اوبزرور بھی ہیں، نے اپنے دورے کے دوران اضلاع کے الیکٹورل رجسٹریشن افسران (ای آر اوز) اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسران (اے ای آر اوز) کے ساتھ الگ الگ تفصیلی میٹنگیں منعقد کیں۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر اننت ناگ ایس ایف حامدنے اپنے اَپنے اضلاع کی نظر ثانی کے عمل میں پیش رفت اور اہم پہلوو¿ں پر تفصیلی جانکاری فراہم کی۔کمشنر سیکرٹری نے میٹنگوں کے علاوہ دونوں اَضلاع کے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی تاکہ ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے اور جاری نظر ثانی سے متعلق کسی بھی مسئلے کو دور کیا جاسکے۔ پلوامہ میں ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پلوامہ کا دورہ کیا اورسسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وِی اِی اِی پی) پروگرام میں حصہ لیا۔ اِس پروگرام میں مضمون نویسی کا مقابلہ، مصوری کا مقابلہ اور انتخابی خواندگی اور شرکت کو بڑھانے کے مقصد سے بیداری کے مختلف اقدامات شامل تھے۔