سرینگرہندوستان کے الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہی فوری طور پر ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ کر دیا ہے۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک سرکاری بیان کے مطابق، ماڈل ضابطہ اخلاق شیڈول کے اعلان کے فوراً بعد نافذ ہو جاتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "ماڈل کوڈ کی تمام دفعات تمام امیدواروں، سیاسی جماعتوں اور مذکورہ ریاست/UT کی حکومت کے حوالے سے پورے ہریانہ اور جموں و کشمیر پر لاگو ہوں گی۔”اس نے مزید کہا کہ انتخابی ضابطہ مرکزی حکومت پر بھی لاگو ہوگا جہاں تک ہریانہ اور جموں و کشمیر سے متعلق اعلانات اور پالیسی فیصلوں کا تعلق ہے،پولنگ باڈی نے آج جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جو طویل عرصے سے التواءکا شکار تھے۔ پہلا مرحلہ 18 ستمبر، دوسرا 25 ستمبر اور تیسرا مرحلہ یکم اکتوبر کو ہوگا، نتائج کا اعلان4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔