سری نگر/16اگست2024ئجموں و کشمیر میڈیا ایکریڈی ٹیشن کمیٹی (جے کے ایم اے سی) نے ڈائریکٹر اِنفارمیشن جتن کشور کی صدارت میں نیوز میڈیا نمائندگان کے حق میں ایکریڈی ٹیشن دینے کو حتمی شکل دینے کے لئے آج ایک میٹنگ منعقدکی۔کمیٹی نے مختلف نیوز میڈیا نمائندگان سے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا اور ان کی جانچ پڑتال کی۔ کل 412 درخواستیں موصول ہوئیں جن میںصوبہ جموں سے207 اور صوبہ کشمیر سے205 درخواستیں شامل ہیں۔
جموں و کشمیر میڈیا ایکریڈی ٹیشن کمیٹی (جے کے ایم اے سی) نے کل 262 نیوز میڈیا نمائندوں کو منظوری دینے کے لئے حتمی شکل دی ہے ۔ یہ بھی فیصلہ لیاگیا کہ وہ تمام صحافی جو ڈِی آئی پی آر کے ساتھ ایکری ڈِی ٹیشن حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اَپنی مکمل درخواستیں ڈِی آئی پی آر آفس سری نگر اور جموں میں جمع کریں گے ۔