جموں/21اگست2024ئجموں و کشمیر الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی ہدایات پر عمل پیر ا ہونے کو یقینی بنانے کے لئے حرکت میں آتے ہوئے جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے اعلان کے 72 گھنٹوں کے اندر جموں و کشمیر یوٹی میں 28 ہزار سے زیادہ غیر ضروری موادکو ہٹا دیا ہے۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی جانب سے 16 اگست 2024 ءکو جموں و کشمیر میں اسمبلی اِنتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی کمیشن نے جموں و کشمیر یوٹی میں اِنتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کو مو¿ثر طریقے سے عملانے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔چیف الیکٹورل آفیسر(سی اِی او )جموں وکشمیر پی کے پولے نے اِنتخابات کے اعلان کے بعدماڈل کوڈ آف کنڈکٹ( ایم سی سی ) کی عمل آور ی سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایات پر غور کرتے ہوئے محکمہ کے انفورسمنٹ وِنگ کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری ونجی املاک پر کسی بھی شکل میں تمام وال رائٹنگ ، پوسٹروں، بینروںیا غیر ضروری مواد کو فوری طور پر ہٹا دیں۔سی اِی او کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اَنفورسمنٹ وِنگ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اِنتخابات کے اعلان کے 72 گھنٹوں کے اندر جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں 28,636 غیر ضروری مواد کو ہٹا دیا۔
جموںوکشمیر یوٹی کے 20 اَضلاع میں فلائنگ سکارڈ اور ایم سی سی کی ٹیموں کے ذریعے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مشن موڈ میں سرکاری اور نجی املاک سے 1,837 وال رائٹنگ، 9,276 پوسٹروں، 5,661 بینر اور 11,862 دیگر غیر ضروری مواد کو ہٹادیا گیا۔
اِس کاررِوائی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ایم سی سی کی مدت کے دوران سرکاری اور نجی املاک پر سرکاری خزانے کی لاگت سے کوئی بھی سیاسی اشتہار نمایاں طور پر ظاہر نہ ہو۔
چیف الیکٹورل آفیسرنے کہا کہ جموں و کشمیر الیکشن ڈیپارٹمنٹ تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ ایم سی سی کی مدت کے دوران تمام اُمیدواروں کے لئے یکساں مواقع کو یقینی بنایا جاسکے۔